نئے فنکار اپنے سینئرز سے کچھ سیکھنا ہی نہیں چاہتے ،سہراب افگن
لاہور (فلم رپورٹر)نامور اداکارو ڈائریکٹر سہراب افگن نے کہا ہے کہ نئے فنکاروں کی بنیادی تربیت کے لئے ٹی وی بہترین درس گاہ ہے مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ نئے فنکار اپنے سینئرز سے کچھ سیکھنا ہی نہیں چاہتے ، دور حاضر کا موجودہ ٹی وی بگاڑ کا شکار ہو چکا ہے ،نان پروفیشنل لوگوں نے ٹی وی کی بربادی میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کے فنکار انتہائی باصلاحیت اور اپنے کام سے عشق کرنے والے لوگ تھے مگر نئے فنکار اپنے سینئرز سے کچھ سیکھنا ہی نہیں چاہتے ۔ سہراب افگن نے کہا کہ میں ان دنوں کئی پراجیکٹس پر کام کررہا ہوں ایک نیا انٹرٹینمنٹ ویب چینل شروع کررہا ہوں جس میں دیکھنے والوں کے لئے وہ سب کچھ ہوگا جس کی وہ خواہش رکھتے ہیں ۔