ادتیہ چوپڑا کے کہنے پرانوشکا اور ویرات کی شادی اٹلی میں ہوئی

ادتیہ چوپڑا کے کہنے پرانوشکا اور ویرات کی شادی اٹلی میں ہوئی
ادتیہ چوپڑا کے کہنے پرانوشکا اور ویرات کی شادی اٹلی میں ہوئی

  

نئی دہلی(آئی این پی) ڈی این اے کی ایک رپورٹ کے مطابق انوشکا نے جب ادتیہ سے اپنی شادی کے بارے میں مشورہ کیا تو انہوں نے بھارت میں شادی کرنے سے صاف منع کرتے ہوئے کہا کہ یہاں شادی کرنا انتہائی مشکل ہو جائے گا کیونکہ یہاں میڈیا کی رسائی بہت آسان ہے اور پاپا رازی (فوٹو گرافرز) کی وجہ سے ایک دیسی شادی تماشا بن جائے گی۔ یہی وجہ ہے کہ انوشکا شرما نے ادتیہ چوپڑا کے مشورہ پر سنجیدگی سے عمل کرتے ہوئے اٹلی میں شادی رچائی۔اس موقع پر صرف 44 کے قریب اہل خانہ اور قریبی دوست موجود تھے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی 21 دسمبر کو دہلی اور 26 دسمبر کو ممبئی میں ریسیپشن رکھیں گے جن میں بھارتی شوبز اسٹارز،کرکٹ اسٹارز اور دیگر اہم شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔

مزید : کلچر