اسلامی جمیعت لاہورکے شعبہ بزم گل کے زیراہتمام شائیننگ سٹار کیمپ کا انعقاد

اسلامی جمیعت لاہورکے شعبہ بزم گل کے زیراہتمام شائیننگ سٹار کیمپ کا انعقاد

تعلیم کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں قوم کے پھولوں کی بہترین نشونماکے لئے ناگزیر ہیں:تقریب سے شرکاء کا خطاب

خیر النساء مریم،لاہور

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

25نومبر2017 بروز ہفتہ،منصورہ آڈیٹوریم میں اسلامی جمیعت لاہورکے شعبہ بزم گل کے زیراہتمام شائیننگ سٹار کیمپ" کے نام پر پھولوں کی ایک خوبصورت محفل سجائی گئی۔

کیمپ سے کئی روزقبل ہی بزمِ گل ٹیم نے نجی و سرکاری سکولوں کی انتطامیہ کے توسط سے تقریباً50سکولوں میں جاکرکیمپ کی دعوت پیش کی.انتطامیہ نے ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے شرکت کی بھرپور یقین دہانی کروائی۔

25 نومبر کی صبح آڈیٹوریم کو رنگا رنگ غباروں، پھولوں اور دیگر ڈیکوریشن کے سامان سے سجایا گیا۔پروگرام کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے کیا گیا.بعد ازاں طالبات کے درمیان مقابلہ تقریر، پینٹنگ کمیٹیشن اور دیگر مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا.ملٹی میڈیا پریزینٹیشن بعنوان

How to be a good student

کے ذریعے مستقبل کے معماروں کو کامیابی کے راز بتائے گئے.ہال کے باہر پرکشش سٹالز نے میلے کا سماں باندھ رکھا تھا جو کہ مہندی،جیولری، کتب اور کھانے پینے کی مختلف اشیاء پر مشتمل تھے.اس کیمپ میں شرکت کرنے والی طالبات کو تخلیقی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع،فکری و عملی خزانوں سے استفادہ کے ساتھ ساتھ مثبت تفریح کا انتظام بھی تھا جو کہ اس دور کی اہم ضرورت ہے۔

ہال میں اساتذہ کی بھی ایک بڑی تعداد موجود تھی. محترمہ سمیحہ راحیل قاضی صاحبہ اور جے آئی ویمن میڈیا پروڈکشنز کی نگران محترمہ شازیہ عبدالقادر صاحبہ کی شرکت حاظرین کے لئے باعثِ تقویت بن گئی.ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی صاحبہ نے شرکاء کو بزمِ گل کی ممبر شپ اختیار کرنے کی پرزور دعوت دی جبکہ خورشید سکول کی پرنسپل محترمہ صائمہ صاحبہ نے اپنے خطاب میں بزمِ گل کی اس کاوش کو بہت سراہا اور ٹیم کو اس شاندار کیمپ کے انعقاد پر خصوصی مبارکباد پیش کی۔ محترمہ شاذیہ عبدالقادر صاحبہ نے کہا کہ یہ بچے ہمارا روشن مستقبل ہیں،قوم کے معمار ہیں،اقبال کے شاہین ہیں.جمیعت طالبات نظم سے لاہور مقام کی ناظمہ محترمہ سمیہ احمد صاحبہ نے شرکت کی،انہوں نے بھی ٹیم کے کام کو بہت سراہا اور تقریب کے شاندار انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔

پروگرام کے اختتام پر تعلیم کے میدان میں نمایاں کاکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ہونہار طالبات کو ٹیلنٹ ایوارڈ شیلڈز پیش کی گئیں ، جبکہ مقابلہ جات میں بازی لے جانی والی طالبات میں خوبصورت تحائف تقسیم کیے گئے۔

اس موقع پر مختلف سکولز سے آنے والی طالبات نے بزمِ گل کے ممبر شپ فارمز فل کرکے پھولوں کے اس ننھے کاروان میں شمولیت اختیار کی۔

مزید : ایڈیشن 1