وزیر اعظم اسکیم فیز تھری: اوپن یونیورسٹی میں تقسیم لیپ ٹاپ تقریب

وزیر اعظم اسکیم فیز تھری: اوپن یونیورسٹی میں تقسیم لیپ ٹاپ تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے تعلیم کے فروغ اور یوتھ کو ہنر مند بنانے کے لئے سال 2014ء میں طلبہ کے لئے مختلف اسکیمیں متعارف کی تھی جن میں یونیورسٹیوں کے طلبہ و طالبات کو لیپ ٹاپ کی مفت فراہمی بھی شامل تھی۔اب تک اِس منصوبے کے تحت ملک کے مختلف جامعات کے ہزاروں طلبہ و طالبات کو لیپ ٹاپ تقسیم کئے گئے ہیں جو تعلیم و تحقیق کے فروغ کے لئے موجودہ گورنمنٹ کا ایک بہت بڑا کارنامہ ہے۔فیز 1اور اسکیم فیز 2میں اوپن یونیورسٹی کے طلبہ شامل نہیں تھے اور نہ ہی اُس وقت کے وائس چانسلر نے اوپن یونیورسٹی کے طلبہ کو اِس اسکیم میں شامل کرانے کے لئے کوئی خاص کوشش کی تھی۔یونیورسٹی کا موجودہ وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی ایک علم دوست شخصیت ہیں اور تحقیقی کلچر کے فروغ پر اُنہوں نے خصوصی توجہ مرکوز رکھی ہے۔اِس حوالے سے انہوں نے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے اور نتیجے میں یونیورسٹی نے تین سال کے مختصر عرصے میں 14ریسرچ جرنل شائع کئے اورجون 2018ء تک 20ریسرچ جرنل کی اشاعت کا ہدف مقرر کیا ہے۔ریسرچ کلچر کے فروغ کے لئے مختلف اقدامات میں ملک بھر میں موجود اوپن یونیورسٹی کے طلبہ کو وزیر اعظم لیپ ٹاپ اسکیم میں شامل کرنے کے لئے اُن کی ذاتی کوشش شامل ہے۔ڈاکٹر شاہد صدیقی کو جب معلوم ہوا کہ وزیر اعظم لیپ ٹاپ اسکیم میں اوپن یونیورسٹی کے طلبہ کو شامل نہیں کیا جارہا ہے تو انہیں بہت دکھ ہوا اور یونیورسٹی کے طلبہ کو اسکیم میں شامل کرنے کے لئے انہوں نے بھر پور کوشش کی ٗ نتیجے میں پہلی بار اوپن یونیورسٹی کے طلبہ کے لئے یونیورسٹی کو ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے 2500لیپ ٹاپ مل گئے ۔ڈاکٹر شاہد صدیقی نے طلبہ میں لیپ ٹاپ کی تقسیم کے لئے ڈائریکٹر ریجنل سروسسز ٗ ڈاکٹر عارف سلیم عارف ٗ ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹ آفئیرز کے ڈائریکٹر ٗ زانا طارق جاوید کو خصوصی ہدایات جاری کی تھیں کہ لیپ ٹاپ کی تقسیم کے لئے ایک میکینزم تیار کریں ٗ شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنائیں۔ پہلے مرحلے میں یونیورسٹی نے اپنے ایم فل اور پی ایچ ڈی کے طلبہ و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے ٗ باقی بچنے والے لیپ ٹاپ کی تقسیم کے لئے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے نمائندے کی مشاورت سے میرٹ کو ڈاؤن کرکے اسکیم میں سولہ سالہ ایجوکیشن)ماسٹر لیول(کے طلبہ و طالبات کو بھی شامل کیا۔ ڈائریکٹر ریجنل سروسسز کے تیار کردہ میکینزم کے تحت لاہور ٗ گجرانوالہ ٗ قصور ٗ منڈی بہاؤالدین ٗ فیصل آباد ٗ جھنگ ٗ پشاور اور سوات میں یونیورسٹی کے علاقائی دفاتر میں طلبہ و طالبات کو لیپ ٹاپ تقسیم کئے گئے ہیں۔ علاقائی دفاتر میں بھی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے بذات خود طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے ٗ ڈاکٹر عارف سلیم عارف اور رانا طارق جاوید ہر ریجن میں وائس چانسلر کے ہمراہ تھے۔سولہ سالہ ایجوکیشن)ماسٹر لیول(کے طلبہ و طالبات کی تقسیم لیپ ٹاپ کی پہلی تقریب اسلام آباد میں یونیورسٹی کے مین کیمپس میں منعقد ہوئی۔تقریب کا اہتمام ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس آفئیرز نے کیا تھا۔اِس تقریب میں راولپنڈی اور اسلام آباد ریجن کے 162طلبہ و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے گئے۔ تقریب میں ایچ ای سی کے فوکل پرسن ٗ جمیل الدین ٗ یونیورسٹی کے فیکلٹی آف ایجو کیشن کے ڈین ٗ پروفیسرڈاکٹر ناصر محمود ٗ ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسسز ٗ پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ اعوان ٗ ڈائریکٹر ریجنل سروسسز ٗ ڈاکٹر عارف سلیم عارف اور ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹ آفئیرز کے ڈائریکٹر ٗ رانا طارق جاوید شامل تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک میں فرق کی وجہ تعلیم ہے ٗ ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل ہونے کے لئے ہمیں تعلیم و تحقیق پر خصوصی توجہ دینا ہوگی ٗ طلبہ ریسرچ کا سفر جاری رکھے اور اِس سفر کو کبھی ختم نہ ہونے دیں ٗ ریسرچ کلچر کے فروغ سے نوجوان نسل پاکستان کا نام ترقی یافتہ ممالک میں شامل کرسکتے ہیں۔ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ ایچ ای سی کی جانب سے اوپن یونیورسٹی کے طلبہ کے لئے 2500لیپ ٹاپ ملے تھے اور یونیورسٹی نے یہ لیپ ٹاپ خالصتاً میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر تقسیم کر دئیے ہیں۔انہوں نے لیپ ٹاپ وصول کرنے والے طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی محنت اور قابلیت ہی کی وجہ سے آپ لیپ ٹاپ کے حق دار قرار پائے ہیں جس پر میں آپ کے والدین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے طلبہ سے کہا کہ یہ لیپ ٹاپ آپ کے تحقیق کے سفر میں بہت مفید اور مددگار ثابت ہوگا۔ ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ ملک میں ریسرچ کلچر کے فروغ کے لئے اوپن یونیورسٹی کو فنڈ فراہم کرنے اور حوصلہ افزائی پر ہم ایچ ای سی کے چئیرمین ٗ ڈاکٹر مختار احمد کے شکرگزار ہیں۔ ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا جب ہم تعلیم کی بات کرتے ہیں تو تعلیم کا مقصد ہمارے ذہن میں ہوتا چاہئیے اور تعلیم کا مقصد تبدیلی ہے یعنی طبہ کو تعلیم حاصل کرتے وقت ذہن میں یہ بات رکھنی چاہئیے کہ ہم نے معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کے لئے کردار ادا کرنا ہوگا۔ ڈاکٹر شاہد صدیقی نے مزید کہا کہ اوپن یونیورسٹی معاشرے کی تعمیر و ترقی اور معیار زندگی میں تبدیلی لانے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ معیار زندگی میں تبدیلی لانا تحقیق کا مہور ہونا چاہئیے۔انہوں نے کہا کہ اوپن یونیورسٹی معاشرتی مسامل سے لنک تحقیق پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اِس حوالے سے فیکلٹی ممبرز کو مختلف مراغات دئیے جاتے ہیں۔ ریسرچ پیپر شائع کرنے پر نقد انعامات دئیے جاتے ہیں ٗ کسی سیمینار یا کانفرنس میں ریسرچ پیپر پیش کرنے پر فیکلٹی ممبرز کے سفر ٗ رہائش ٗ کھانے پینے اور رجسٹریشن کا خرچہ یونیورسٹی ادا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحقیق کلچر کے فروغ کے لئے اقدامات میں لائبریری کی آٹومیشن اور اوقات کار میں اضافہ بھی شامل ہے۔ ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ تحقیق کرنا اور نئے منصوبے متعارف کرنا کافی نہیں ہوتا ہے ٗ اِن منصوبوں اور ریسرچ کے نتائج کو لوگوں تک پہنچانا اصل کام ہے۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی نے ریسرچ کے نتائج کو لوگوں تک پہنچانے کے لئے 2راستوں کا انتخاب کیا تھا ایک ریسرچ جرنل کی اشاعت اور دوسرا راستہ ریسرچ کانفرنسسز کا انعقاد تھا۔ انہوں نے کہا کہ تین سال کے مختصر عرصے میں یونیورسٹی نے 14ریسرچ جرنل شائع کئے جبکہ جون 2018ء تک 20جرنل کی اشاعت کا ہدف حاصل کرلیا جائے گا اور اوپن یوینورسٹی ملک کی واحد جامعہ ہوگی جس کے ریسرچ جرنل کی تعداد 20ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح یونیورسٹی نے تین سال کے مختصر عرصے میں 27قومی و عالمی کانفرنسسز منعقد کرانے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا ہے۔ڈاکٹر شاہد صدیقی نے مزید کہا کہ ہم نے مختلف موضوعات پر لیکچر سیریز ٗ ٹاک شوز ٗ سیمینارز اور ورکشاپس بھی شروع کرائے ہیں ٗ اب تک 100سے زائد تقاریب منعقد کی جاچکی ہیں۔ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ یہ تو یونیورسٹی کی اندر سائیڈ کی کہانی تھی ٗ باہر سائیڈ پر یونیورسٹی نے نظر انداز شدہ طبقات اور پسماندہ علاقوں کو مین سٹریم میں لانے کے لئے مختلف منصوبے متعارف کئے ہیں اِن میں معذور افراد ٗ جیلوں میں مقید افراد ٗ ڈراپ آؤٹ گرلز اور خواجہ سراؤں کے لئے مفت تعلیمی منصوبوں کے علاوہ فاٹا اور بلوچستان کے طلبہ کے لئے آئندہ سمسٹر سے میٹرک کی تعلیم با الکل مفت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وانا میں اوپن یونیورسٹی کا کیمپس بھی بنایا جارہا ہے۔ڈائریکٹر سٹوڈنٹ آفئیرز ٗرانا طرق جاوید نے لیپ ٹاپ وصول کرنے والے طلبہ و طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ خوش قسمت ہیں ٗ آپ کو ڈاکٹر شاہد صدیقی کی صورت میں ایک بہترین وائس چانسلر ملا ہے جس کی کوششوں سے اوپن یونیورسٹی کے طلبہ وزیر اعظم لیپ ٹاپ اسکیم میں شامل ہوسکے ہیں۔ رانا طارق جاوید نے مزید کہا کہ ہم نے وائس چانسلر کی ہدایت پر اور ایچ ای سی کے مقرر کردہ میرٹ کی بنیاد پر اہل طلبہ و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے۔
***

مزید :

ایڈیشن 1 -