’’ برائیڈل کیٹیورویک 2017‘‘کا لاہور میں شاندار انعقاد

’’ برائیڈل کیٹیورویک 2017‘‘کا لاہور میں شاندار انعقاد

پاکستان کے سب سے مقبول اور معروف فیشن شو پینٹین ہم برائیڈل کیٹیور ویک 2017ء کا شاندار انعقاد ہوا۔۔حسب روایت پندرھویں ایڈیشن میں بھی برائیڈل کیٹیور ویک کے انتہائی شاندار اسٹیج نے دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا جسے فیشن شوز میں اپنے طرز کا واحد اسٹیج قرار دیا جاسکتا ہے۔سہہ روزہ فیشن شو کے تینوں دن ملک کے نئے عروسی رجحانات کو یکجا کیا گیا۔ہر سال کی طرح اس سال بھی برائیڈ ل شو میں ملک کے مشہور و معروف ڈیزائنرز کیساتھ ایسے نواردان کی صلاحیتوں کو بھی سامنے لایا گیا جو نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر خود کو منوانے کے خواہاں ہیں۔ پینٹین ہم برائیڈل کیٹیور ویک 2017ء کی کوریوگرافی ماضی کی مقبول سپرماڈل ونیزہ احمد علی نے کی جبکہ سٹائلنگ کی ذمہ داری نبیلہ نے ادا کی۔شو کے پہلے دن کا آغاز فہد حسین کے سیرت ناولٹی کیٹیور 17/18 سے کیا گیا ‘بعد ازاں مفراح نے اپنے انتہائی شاندار روایتی ملبوسات پیش کئے۔ تیسرے نمبر پر اسٹیج کو رونق بخشنے والے ہمایوں عالمگیر تھے جنہوں نے ’’پوشاک ‘‘کے عنوان سے اپنا انتخاب پیش کیا‘ ان کے بعد ریما احسن نے بعنوان ’’جیسز‘‘اپنا انتخاب پیش کیا۔پہلے دن کے پہلے شو کا اختتام عائشہ عمران نے’’ جہان آراء‘ ‘کے عنوان سے بنائے گئے ملبوسات کے ذریعے کیا گیا۔پینٹین ہم برائیڈل کیٹیور ویک 2017ء کے پہلے دن کے دوسرے شو کا آغاز زیگی مینز ویئر نے اپنے انتخاب کے ذریعے کیا ‘جسکا عنوان ’’فارس‘‘ تھابعد ازاں پینٹین ہم برائیڈل کیٹیور ویک 2017ء نے ایم این آر ڈیزائن اسٹوڈیوز کا انتخاب بعنوان ’’گلاب سندیس‘‘ پیش کیا ۔ ان کے بعد آنے والے تھے دیپک اور فہد جنہوں نے ’’شہتابی‘‘ کے عنوان سے اپنا انتخاب پیش کیا۔ سہہ روزہ عروسی تقریب کے پہلے دن کے دوسرے شو کا اختتام ایک خصوصی سیگمنٹ ’’کلاسک15‘‘ کے ذریعے ہوا جس میں ملک کے چوٹی کے پندرہ کیٹیوررز بشمول ایچ ایس وائی‘ کامرہ‘ ایلان‘ ثانیہ مسقطیہ‘ ہاؤس آف امیر عدنان‘ ندا ازور ‘ رانا نعمان‘ دی ہاؤس آف کامیارروکنی ‘ مغل‘ شمسہ ہاشوانی‘ نیلوفر شاہد‘ فرح طالب عزیز‘ مہدی ‘ ری پبلک بائے عمر فاروق اور ہنی وقار نے اپنے شاندار ملبوسات پیش کئے ۔ہم برائیڈل کیٹیور ویک کی ایک وجہ شہرت معروف شخصیات کو بطور شو اسٹاپرپیش کرنے کے علاوہ جاندار پرفارمنس کا مظاہرہ بھی ہے۔ پہلے دن شان شاہد ‘عظمی حسن ‘ اور محب مرزا نے فہد حسین کے شواسٹاپر پیش کئے گئے جبکہ بلال عباس ہمایوں عالمگیر کے شوسٹاپر میں ولی حامد خان کی خصوصی پرفارمنس کے ساتھ جلوہ گر ہوئے ۔اداکاراحمد علی اور ماہ نور نے عائشہ عمران کے ملبوسات کے ذریعے ریمپ پر جان ڈالی۔بین الاقوامی شہرت یافتہ سجل علی اور آئمہ بیگ نے ایم این آر کلکشنز کے شوسٹاپرز کو رونق بخشی ۔ماہر رقاص وہاب شاہ نے تقریب کو چار چاند لگاتے ہوئے پینٹین سیگمنٹ پرفارمنس پیش کی‘ جبکہ زوئی ویکاجی نے شام کو تفریح کے عروج تک پہنچا دیا۔تقریب کے کلاسک 15سیگمنٹ میں ابھرتے ہوئے گلوکار ہارون شاہد نے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے شام کا اختتام کیا۔پینٹین ہم برائیڈل کیٹیور ویک 2017ء کی کیوریوگرافی ونیزہ احمد علی کی ہے ۔بیک اسٹیج کے انتظامات پروڈکشن 021کے منیرہ اور عامر کی ذمہ داری ادا کررہے ہی جبکہ شو کے ہیئر اینڈ میک اپ کی ذمہ داری نبیلہ(این پرو اور این جینٹس ) کی ہے۔ایونٹ کی نشرواشاعت کی جملہ ذمہ داری ہم نیٹ ورک کی پبلک ریلیشنگ کی ٹیم ادا کررہی ہے ‘شو کی پروڈکشن اور ایگزیکیوشن ہم نیٹ ورک کی اسپیشل پراجیکٹ کی ٹیم کررہی ہے پندرہویں برائیڈل کیٹیور ویک کی تقریب پینٹین کی جانب سے سجائی گئی ہے۔سلطانہ صدیقی نے ہم برائیڈل کیٹیور ویک کے حوالے سے بات کرتے کہا کہ یہ ایک نہایت خوش آئند حقیقت ہے کہ پاکستان میں آج ایسے شاندار اور حیرت انگیز کام ہورہے ہیں جو ہمارے لئے باعث فخر ہیں ‘میں نے ہمیشہ ایسے ہی پاکستان کا خواب دیکھا تھا۔فیشن انڈسٹری بھی پاکستان کی دیگر صنعتوں کی مانند ایک ایسی صنعت ہے جو ترقی کی شاندار شاہراہوں پر گامزن ہے۔ہم نے ہمیشہ فیشن اور اس سے منسلکہ صنعتوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کرکے دنیا بھر میں اس صنعت کی ترقی کیلئے راہیں استوار کیہیں۔ہم نے اپنے منجھے ہوئے ڈیزائنرز کیساتھ ساتھ نواردان کو ایک پلیٹ فارم فراہم کیا ہے جہاں سے وہ اپنے ملبوسات کو دنیا کے آگے پیش کرسکتے ہیں‘ اپنے کام کو دنیا کے آگے پیش کرنے کا ایسا سنہری موقع انہیں پہلے کبھی میسر نہیں آیا۔ہم ٹی وی کا نت نئی چیزوں کو دنیا کے آگے پیش کرنے کا مقصد دنیا کے آگے پاکستان کے مثبت تاثر کو اُجاگر کرنا ہے اور گزرتے وقت کے ساتھ ہم اپنے مقصد میں کامیاب ہورہے ہیں۔ آج دنیا بھر میں ہر سطح پر ہمارے منجھے ہوئے اور نواردڈیزائنرز کے کام کو سراہا جارہا ہے۔ ہمارے پلیٹ فارم کو بین الاقوامی سطح پر عزت کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے۔ہم نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ ہم ٹی وی کے ذریعے جو کچھ بھی نشر کیا جائے وہ پاکستان کا مثبت تاثر پیدا کرے۔ہمارے ڈرامے نیٹ فکس پر نشر کئے گئے ‘ اب ہم فلمیں بنارہے ہیں جس میں اداکاروں کے پہنے ہوئے ملبوسات اورزیورات نہ صرف اس صنعت کو دنیا بھر میں معروف کریں گے بلکہ پاکستان کے مثبت تاثر کو ابھارنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔پہلے دن کے شاندارشو کے بعد پینٹین برائیڈل کیٹیور ویک کا دوسرا روز بھی انتہائی دلچسپ رہا ۔حسب روایت پندرھویں ایڈیشن میں بھی برائیڈل کیٹیور ویک کے انتہائی شاندار سٹیج نے دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا جس میں دوسرے دن کے لئے تبدیلی کی گئی تھی۔سہہ روزہ فیشن شو کے دوسرے روز بھی ملک کے نئے عروسی رجحانات کو یکجا کیا گیا۔۔ پینٹین ہم برائیڈل کیٹیور ویک 2017ء کی کوریوگرافی ماضی کی مقبول سپرماڈل ونیزہ احمد علی نے کی جبکہ اسٹائلنگ کی ذمہ داری نبیلہ نے ادا کی۔پینٹین ہم برائیڈل کیٹیور ویک کے دوسرے دن کا آغاز منصور اکرام بائے امینہ یاسمین کے بھاری بھرکم عروسی ملبوسات کے ذریعے کیا گیا‘بعد ازاں انیسہ کیانی نے ’’راہ عشق‘ محبت کے تین درجے ‘‘ کے عنوان سے اپنے انتخاب پیش کیا ۔ان کا تاج کیانی سے متاثرانتخاب جو ایرانی تاج اور زیورات کا مجموعہ نظر آرہا تھا۔ ان کے بعد اسٹیج کو رونق بخشنے والے ریٹیل برانڈ ایڈن روب تھے ‘ ان کے بعد کریسٹی لین بائے عائشہ فرید نے اپنے ملبوسات پیش کئے۔دوسرے دن کے پہلے شو کا اختتام ارم خان کے ’’صاحبہ برائیڈل کلیکشن سمر2017ء ‘‘سے ہوا جو خوا تین کی خوشحالی اور روشن طاقت کی عکاس ہے۔پینٹین ہم برائیڈل کیٹیور ویک 2017ء کے دوسرے دن کے دوسرے شو کا آغاز شینئر کی ’’تھمری‘‘ سے کیا گیابعد ازاں ڈیمنز کیٹیور کے ’’ اسکیپ ڈی ویوور 2017ء‘‘نے اپنا شاندار انتخاب پیش کیا۔اس کے بعد پینٹین ہم برائیڈل کیٹیور ویک 2017ء نے ریٹیل برانڈ رائل ٹیگ کے شاندار ملبوسات ’’ماڈرن مین‘‘ناظرین کے سامنے پیش کئے۔سہہ روزہ عروسی تقریب کے دوسرے دن کے دوسرے شو کا اختتام لاجونتی کے سلطنت عثمانیہ کی عظمت سے متاثرہ مجموعہ ’’سلطانہ‘‘ پیش کیا۔پینٹین ہم برائیڈل کیٹیور ویک کی ایک وجہ شہرت معروف شخصیات کو بطور شو اسٹاپرپیش کرنے کے علاوہ جاندار پرفارمنس کا مظاہرہ بھی ہے۔ دوسرے دن کا سٹیج بھی ستاروں سے جگمگارہا تھا جس میں سنبل اقبال‘ عظمی خان کے علاوہ معروف گلوکار عاصم اظہر نے امینہ یاسمین بائے منصور اکرام کے شواسٹاپرز زیب تن کئے ۔ باصلاحیت اداکار احسن خان ایڈن روب کیلئے کیٹ واک کی‘ ان کے بعد ابھرتی ہوئی فنکارہ اقراء عزیز‘ یمنی زیدی‘ زارا نور عباس سمیع خان‘اسد صدیقی اور عفان وحید نے عائشہ فرید کے شو اسٹاپر پیش کئے۔منال خان نے ارم خان کیلئے جبکہ ایمن خان نے شینئر کلیکشن کے شو اسٹاپرز پیش کئے۔نرما خان نے ڈیمنز جبکہ حسن شہریار یاسین نے رائل ٹیگ کے شو اسٹاپر زیب تن کئے ۔شو کا اختتام ماورہ حسین نے لاجونتی کے انتخاب پر واک کی۔پینٹین ہم برائیڈل کیٹیور ویک 2017ء کی کیوریوگرافی ونیزہ احمد علی کی تھی ۔جیولری پارٹنر حمنی عامر ہیں‘ بیک سٹیج کے انتظامات پروڈکشن 021کے منیرہ اور عامر کی ذمہ داری ادا کررہے ہی جبکہ شو کے ہیئر اینڈ میک اپ کی ذمہ داری نبیلہ(این پرو اور این جینٹس ) کی تھی۔ایونٹ کی نشرواشاعت کی جملہ ذمہ داری ہم نیٹ ورک کی پبلک ریلیشنگ کی ٹیم ادا کررہی تھی شو کی پروڈکشن اور ایگزیکیوشن ہم نیٹ ورک کی سپیشل پراجیکٹ کی ٹیم کررہی تھی پندرہویں برائیڈل کیٹیور ویک کی تقریب پینٹین کی جانب سے سجائی گئی ہے۔ شو کی تازگی کیلئے ’’سلائس ‘‘ موجود تھے ۔ایف ایم 106.2 آفیشل ریڈیو پارٹنر تھا۔ آخری دن بھی ملک کے ممتاز اور ابھرتے ہوئے ڈیزائنرزکی جانب سے نئے عروسی رجحانات کو یکجا کیا گیا۔۔ پینٹین ہم برائیڈل کیٹیور ویک 2017ء کی کوریوگرافی ماضی کی مقبول سپرماڈل ونیزہ احمد علی نے کی جبکہ اسٹائلنگ کی ذمہ داری نبیلہ نے ادا کی۔ فیشن شو کے آخری روز بھی پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے جانے پہچانے چہروں نے مختلف ڈیزائنرز کے لئے کیٹ واک کی۔پینٹین ہم برائیڈل کیٹیور ویک کے تیسرے دن کا آغاززونیہ انوار کے عروسی ملبوسات’راز زیبائی‘خوبصورتی کے راز‘‘ کے ذریعے کیا گیا‘بعد ازاں امشاء بائے عظمی بابر نے ’’خواہش‘ کے عنوان سے اپنے انتخاب کو پیش کیا۔ ان کے بعد احسن منز وئیر نے اپنا انتخاب بعنوان ’ تعبیر 2018 ‘ کیٹ واک پر پیش کیا۔دتیسرے دن کے پہلے شو کا اختتام آصفہ اینڈ نبیل کے انتخاب ’’اکراس دی گلوب ‘‘سے ہوا ۔پینٹین ہم برائیڈل کیٹیور ویک 2017ء کے تیسرے دن کے دوسرے شو کا آغازنکی نینا کی ’’اڈینا جنریشن IV‘‘ سے کیا گیابعد ازاں ’اسٹرانگ از بیوٹی فل‘ سیگمنٹ میں ماہین غنی تاثیر نے اپنا شاندار انتخاب ’ان نسم‘ اسٹرنگ آف پرلز‘‘ پیش کیا۔اس کے بعد ڈیزائنر منیب نواز کے شاندار ملبوسات ’’غالب 2017‘‘کو ناظرین کے سامنے لایا گیا۔سہہ روزہ عروسی تقریب کے کا اختتام پاکستان کے مایہ ناز ڈیزائنر علی زیشان کے شاندار انتخاب ’ڈینائل‘ سے کیا گیا۔ پینٹین ہم برائیڈل کیٹیور ویک کے تیسرے دن کا سٹیج بھی ستاروں سے جگمگارہا تھا جس میں معروف گلوکارہ قرت العین بلوچ نے زونیہ انوارکا شواسٹاپر زیب تن کیا ۔ باصلاحیت اداکارہ صبا قمر نے امشاء بائے عظمی بابر کیلئے کیٹ واک کی‘ ان کے بعد ابھرتی ہوئی فنکارہ کبرٰی خان نے آصفہ اینڈ نبیل کا شو اسٹاپر پیش کیا جبکہ سوچ بینڈ نے پرفارم کیا۔ حریم فاروق‘ عثمان مختار اور علی رحمان نے نکی نینا کے شو اسٹاپرز پیش کئے۔اشناء شاہ نے ماہین غنی تاثیر جبکہ علی حمزہ نے منیب نواز کے شو اسٹاپر زیب تن کئے ۔پینٹین ہم برائیڈل کیٹیور ویک 2017ء کی کیوریوگرافی ونیزہ احمد علی نے کی ۔جیولری پارٹنر حمنی عامر تھیں‘ بیک اسٹیج کے انتظامات پروڈکشن 021کے منیرہ اور عامر کی ذمہ داری تھی جبکہ شو کے ہیئر اینڈ میک اپ کی ذمہ داری نبیلہ(این پرو اور این جینٹس ) کی تھی۔ایونٹ کی نشرواشاعت کی جملہ ذمہ داری ہم نیٹ ورک کی پبلک ریلیشنگ کی ٹیم نے کی ‘شو کی پروڈکشن اور ایگزیکیوشن ہم نیٹ ورک کی اسپیشل پراجیکٹ کی ٹیم نے کی۔ پندرہویں برائیڈل کیٹیور ویک کی تقریب پینٹین کی جانب سے سجائی گئی تھی۔

مزید : ایڈیشن 2