وحدت کالونی پولیس نے غیرلائسنسی اسلحہ رکھنے پر 3افراد کوگرفتار کرلیا

وحدت کالونی پولیس نے غیرلائسنسی اسلحہ رکھنے پر 3افراد کوگرفتار کرلیا

لاہور(کرائم رپورٹر) وحدت کالونی پولیس نے 3افراد کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے غیرلائسنسی اسلحہ بمعہ گولیاں برآمد کرتے ہوئے مقدمات کا اندراج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق وحدت کالونی کے علاقہ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3افراد شفیق ،آفتاب اورامجد کوغیرلائسنسی اسلحہ رکھنے پرگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 2گن ،1رپیٹراور پسٹلزبرآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا۔

مزید : علاقائی