زہرنی ڈکیتی کی سنگین وارداتیں میں ملوث شاکر ڈکیت گینگ کے سر غنہ سمیت 9ملزمان گرفتار

زہرنی ڈکیتی کی سنگین وارداتیں میں ملوث شاکر ڈکیت گینگ کے سر غنہ سمیت 9ملزمان ...

 لا ہور(کرائم رپورٹر)سی آئی اے کاہنہ پولیس نے گن پوائنٹ پر شہریوں سے نقدی، موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیاء چھیننے کی وارداتوں میں ملوث شاکر ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت 9ملزموں کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سی سی پی او نے ایس پی سی آئی اے سیدندیم عباس کو اورانہوں نے ڈی ایس پی سی آئی اے ماڈل ٹاؤن لاہور کو ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا۔ سی آئی اے کی خصوصی ٹیم نے ڈی ایس پی ملک داؤد کی سربراہی میں انچارج سی آئی اے کاہنہ انسپکٹر حسنین حیدر اور ٹیم نے مختلف خفیہ معلومات کی روشنی میں شارع عام پر وارداتیں کرنے والے شاکر ڈکیت گینگ کے سرغنہ عبدالعزیز عرف شاکر اوراس کے 8ساتھیوں محمد نوید عرف نیدو،محمد چاند،میاں عثمان ،شہزاد ،غلام قمر، محمد یعقوب عرف کوبی ،محمد اقبال عرف بالا اورمحمد امین کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے لاکھو ں روپے کی نقدی،موبائل فونز اور ناجائزآتشیں اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ملزمان اپنے طریقہ واردات میں شارع عام پر ریکی کر تے اور سنسان جگہ دیکھ کر شہریوں سے گن پوائنٹ پر لوٹ مار کر کے فرار ہو جاتے تھے۔ ابتداائی تفتیش کے دوران ملزموں نے لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور راہزنی کی درجنوں مزید وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں جو اس سے قبل بھی متعددمقدمات میں جیل جا چکے ہیں اور جیل سے رہا ہوتے ہی نیا گینگ تشکیل دے کر دوبارہ وارداتیں شروع کر دیتے ہیں۔سی سی پی او لاہور نے ڈکیت گروہ کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کیلئے نقد انعامات اور تعریفی اسناد کا اعلان کیاہے۔

مزید : علاقائی