جرائم کی روک تھام کیلئے ہیوی با ئیکس پر مشتمل ٹا ئیگر سکواڈ قائم

جرائم کی روک تھام کیلئے ہیوی با ئیکس پر مشتمل ٹا ئیگر سکواڈ قائم

شیخوپورہ ( بیورورپورٹ) ڈی پی او شیخوپورہ سرفراز خان ورک کی ڈکیتی،منشیات فروشی،راہزنی اور چوری کے خلاف چلائی جا نے والی مہم میں بڑھتے ہوئے کرائم کے انسداد کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس شیخوپورہ سرفراز خان ورک نے ہیوی با ئیکس پر مشتمل ٹا ئیگر سکواڈ قائم کیا ہے۔ جس کا افتتاح ریجنل پولیس آفیسر شیخوپورہ ذوالفقارحمید نے کیا۔ اس موقع پرانہوں نے شیخوپورہ پولیس کے اس اقدام کو سراہا اور کہا اس طرح کے سکواڈ ضلع بھر میں قائم کیے جائیں گے۔تا کہ عوام جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

مزید : علاقائی