صوبائی دارالحکومت ، چور ڈاکو دندناتے رہے ، شہری لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور گاڑیوں سے محروم

صوبائی دارالحکومت ، چور ڈاکو دندناتے رہے ، شہری لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور ...

لاہور(خبر نگار) صوبائی دارالحکومت میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات،گاڑیاں اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا ۔ذرائع کے مطابق ڈیفنس اے کے علاقے سپر ٹا ؤ ن میں نذ یر کی فیملی کو یر غما ل بناکرڈاکو5لا کھ ما لیت کی نقد ی اور مو با ئل فو ن لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔سبزہ زار کے علا قے میں اعظم کے گھر سے دوڈاکو فیملی کو یرغمال بنا کر2لا کھ75ہزارکی نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔اسلا م پو رہ کے علا قہ میں فخرکے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کرڈاکو2لا کھ65 ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات، مو با ئل فو ن لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔ ہیر کے علا قہ میںیا سر کے گھر میں اس کی فیملی سے ڈاکو2لاکھ65ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔وحد ت کا لو نی کے علا قہ میں جمیل کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کرڈاکو2لا کھ روپے کی نقد ی اور مو با ئل فو ن ،منا واں کے علا قہ میں زاہد کی فیملی کو یر غما ل بنا کر85ہز ار کی نقدی اور مو با ئل فو ن لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔علاوہ ازیں شفیق آ با دمیں اشتیا ق،جو ہر ٹا ؤ ن میں اعجا زکی گاڑیاں جبکہ شا لیما ر میں واجد،شا د با غ میں اختر ،مسلم ٹا ؤ ن میں کا شف ،مو چی گیٹ میںیا سراورگا رڈن ٹا ؤن میں فیصل کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید : علاقائی