گلشن راوی ،19سالہ نوجوان اندھی گولی لگنے سے زخمی ،ہسپتال میں منتقل

گلشن راوی ،19سالہ نوجوان اندھی گولی لگنے سے زخمی ،ہسپتال میں منتقل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگار) گلشن راوی کے علاقہ میں 19 سالہ نوجوان اندھی گولی لگنے سے زخمی ہوگیاجسے طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال میں منتقل کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق گلشن راوی کے علاقہ توحید پارک کا رہائشی اسلم اپنے گھر کی کھڑکی میں کھڑا ہوا تھا کہ اچانک نامعلوم سمت سے آنے والی گولی اس کے کندھے میں لگ گئی جس سے وہ زخمی ہوگیا۔اس کے لواحقین فوری طور پر طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال میں لے گئے جہاں اس کا علا ج جاری ہے۔

مزید :

علاقائی -