پولیس کی ’’کارکردگی‘‘4سالہ بچے پر جوا کرانے کا مقدمہ درج کرلیا

پولیس کی ’’کارکردگی‘‘4سالہ بچے پر جوا کرانے کا مقدمہ درج کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار) پولیس نے4سالہ بچے پر جوا کرانے اور کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کرلیا، عدالت نے ننھے ملزم کے خلاف درج کئے جانے والے مقدمہ کے اخراج کی درخواست پر تھانہ نصیر آباد پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ایڈیشنل سیشن جج امجد خان نے کیس کی سماعت کی،4سالہ ننھے بچے کو اس کا باپ شدید سردی میں لے کر عدالت پیش ہوا، چار سالہ ننھے ملزم فیضان کے والد نے عدالت کو بتایا کہ میں 16سال سے روزی روٹی چلانے کے لئے بلےئرڈ کا کاروبار کر رہا ہوں،ان کے بلےئرڈ کلب میں کسی قسم کا کوئی غیر قانونی کام نہیں ہوتا ہے۔چوکی انچارج محرر فردوس مارکیٹ نے میرے کلب میں آکر 3ہزار روپے رشوت کا مطالبہ کیا تھا، رشوت نہ دینے پر جھوٹے مقدمہ میں ملوث کرنے کی دھمکی بھی دی، اسے تنگ کرنے کے لئے پولیس نے جان بوجھ کر اس کے بیٹے پر جھوٹا مقدمہ درج کرا دیاہے، انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ اس کے بیٹے کو جھوٹے مقدمہ سے بری کرنے کا حکم دیا جائے جس پر عدالت نے تھانہ نصیر آباد کے ایس ایچ او کو نوٹس جاری کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

مزید :

علاقائی -