قتل کی دھمکیاں دینے میں ملوث ملزم کا ریکارڈ طلب

قتل کی دھمکیاں دینے میں ملوث ملزم کا ریکارڈ طلب

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے ایس ایچ او نواب ٹاؤن سے قتل کی دھمکیاں دینے کے مقدمے میں ملوث ملزم کا ریکارڈ طلب کر لیاہے۔ایڈیشنل سیشن جج اعجاز الرحمن نے ایس ایچ او نواب ٹاؤن کو قتل کی دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں ملوث ملزم عابد کا ریکارڈ 19دسمبر کو پیش کرنے کا حکم دیاہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا ہے کہ پولیس قتل کی دھمکیاں دینے کے مقدمے میں ملوث ملزم کا ریکارڈ پیش نہیں کر رہی ہے،جس کے باعث مقدمہ التوا کا شکار ہے۔

مزید : علاقائی