بیجنگ ، رہائشی عمارت میں آتشزدگی ، 5افراد ہلاک ، 9زخمی

بیجنگ ، رہائشی عمارت میں آتشزدگی ، 5افراد ہلاک ، 9زخمی

بیجنگ (آئی این پی) بیجنگ کے ضلع چاؤیانگ کی ایک رہائشی عمارت میں آتشزدگی کے باعث 5افراد ہلاک اور 9زخمی ہو گئے ، تفصیلات کے مطابق آگ صبح سویرے گاؤں کے ایک رہائشی مکان میں بھڑک اٹھی جس نے آناً فاناً پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ، آگ کے شعلے اتنے بلند اور تیز تھے کہ ان کی لپیٹ میں آنے والی دو الیکٹرک بائیسکل سمیت ہر چیز جل کر بھسم ہو گئی ، آگے بجھانے والے عملے نے موقع پر پہنچ کر بڑی مشکل سے آگ پر قابو پایا ، پولیس نے مالک مکان کو حراست میں لے لیا ہے ، معلوم ہوا ہے کہ یہ مکان اس نے خود ہی کرائے کیلئے تعمیر کیا تھا ۔

مقامی حکام فوراً جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور صورتحال کا جائزہ لیا ، زخمیوں کو قریبی ہسپتال پہنچادیا گیا ہے جہاں ان کی طبی امداد جاری ہے ۔

مزید : عالمی منظر