جرمن صدر نے گھانا کے ساتھ کئی ملین یورو کے معاہدے پر دستخط کر دیئے

جرمن صدر نے گھانا کے ساتھ کئی ملین یورو کے معاہدے پر دستخط کر دیئے

برلن(آئی این پی)وفاقی جرمن صدر فرانک والٹر شٹائن مائر نے افریقی ملک گھانا کے ساتھ کئی ملین یورو کے ایک معاہدے پر دستخط کر دیئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمن صدر فرانک والٹر شٹائن مائر نے افریقی ملک گھانا کے ساتھ کئی ملین یورو کے ایک معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں۔ شٹائن مائر کے مطابق میزبان ملک کے صدر نانا آکوفو آدو کے ساتھ بات چیت کے بعدسرمایہ کاری اور اصلاحات کے شعبے میں تعاون کا یہ معاہدہ طے پایا۔ اس طرح اب عکرہ حکومت کو سو ملین یورو دیے جائیں گے۔ یہ رقم قابل تجدید ذرائع سے توانائی کے حصول اور پیشہ ورانہ تربیت کے شعبوں میں خرچ کی جائے گی۔

شٹائن مائر کے بقول جرمنی چاہتا ہے کہ گھانا کے نوجوانوں کو مستقبل کے حوالے سے بہتر امکانات میسر ہوں۔ جرمن صدر گھانا کے بعد گیمبیا بھی جائیں گے۔

مزید : عالمی منظر