آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری، بلوچستان ، سکیورٹی فورسز نے بارودی سرنگیں ناکارہ بنا دیں ، غیر قانونی اسلحہ ڈیلر گرفتار

آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری، بلوچستان ، سکیورٹی فورسز نے بارودی سرنگیں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 راولپنڈی(آئی این پی) ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ،ایف سی بلوچستان نے ژوب میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی کو ناکام بنادیا گیا ژوب کے نزدیک شاہراہ N-50پر 6بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنا دیا گیا جبکہ سوئی میں ایف سی بلوچستان نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی اسلحہ ڈیلر کو گرفتار کر کے دھماکہ خیز مواد ،ڈیٹونیٹرز اور بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک بھر میں آپریشن ردالفساد بھرپور انداز میں جاری ہے ، آپریشن ردالفساد کے تحت کارروائی کرتے ہوئے ژوب میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی کو ناکام بنادیا گیا ۔ آپریشن میں ژوب کے نزدیک شاہراہ N-50پر 6بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنا دیا گیا جبکہ سوئی میں ایف سی بلوچستان نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی اسلحہ ڈیلر کو گرفتار کر لیا ۔کارروائی کے دوران دھماکہ خیز مواد ،ڈیٹونیٹرز اور بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا ۔

مزید :

علاقائی -