الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف سے انٹرا پارٹی انتخابات کی تٖفصیلات مانگ لیں

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف سے انٹرا پارٹی انتخابات کی تٖفصیلات مانگ لیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے پارٹی انتخابات کی کارروائی مزید آگے بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے پی ٹی آئی سے پارٹی انتخابات کی تفصیلات مانگ لیں۔چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے گزشتہ روز پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات میں بے ضابطگیوں سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کے بانی رکن یوسف علی کی درخواست پر گزشتہ روزفیصلہ سنانا تھا تاہم الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے پارٹی انتخابات کی کارروائی آگے بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے پی ٹی آئی سے پارٹی انتخابات کی تفصیلات مانگ لیں۔الیکشن کمیشن نے اپنے حکم میں پی ٹی آئی کو کہا ہے کہ وہ اپنے انتخابی نتائج، امیدواروں اور ووٹوں کی تفصیل پیش کرے۔تحریک انصاف کو امیدواروں کے پینل کی تفصیلات اور کاغذات نامزدگی بھی جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کمیشن میں کوئی پیش نہیں ہوا جبکہ کمیشن نے کیس پر مزید کارروائی 18 دسمبر تک کیلئے ملتوی کردی۔

الیکشن کمیشن

مزید :

علاقائی -