ہندواڑہ میں خاتون کی ہلاکت ٹارگٹ کلنگ ہے ،سید علی گیلانی

ہندواڑہ میں خاتون کی ہلاکت ٹارگٹ کلنگ ہے ،سید علی گیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرینگر(آن لائن)کل جماعتی حریت کانفرنس ’’گ‘‘ گروپ کے چیئرمین سیدعلی گیلانی نے یونسو ہندواڑہ معرکے میں شہید ہوئے عسکریت پسندوں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے معصوم اور جواں سال دوشیزہ کی ہلاکت کو ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال قرار دیا ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہر آنکھ نم اور دل زخمی ہے اور اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے گیلانی نے کیلرشوپیان میں بینک کے دو محافظوں کی ہلاک پر افسوس کا اظہار کیا اور غم زدہ گھر انوں کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان ہلاکتوں کو ناقابل قبول قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ بھارتی فوجی قبضے کی وجہ سے جموں کشمیر میں انسانی زندگیاں بھینٹ چڑھ رہی ہیں اور اس سرزمین میں جو بھی خون خرابہ ہورہا ہے اس کی تمام تر ذمہ داری بھارت پر عائد ہوتی ہے بیان میں انہوں نے کہا کہ عام کشمیریوں کا خون پانی سے زیادہ سستا ہوگیا ہے اور اس کو بہانے کا کوئی پرسان حال ہے اور نہ اس کے لیے کسی فوجی اہلکار سے کوئی باز پرس کی جاتی ہے شہید کے لواحقین کے ساتھ تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے آزادی پسند رہنما نے کہا کہ یہ ایک ٹارگیٹ کلنگ ہے جس کے تحت مذکورہ خاتون کو ہلاک کیا گیا۔

مزید :

علاقائی -