فرانس نے بحیرہ روم کی جانب ایران کی توسیع کو مسترد کر دیا

فرانس نے بحیرہ روم کی جانب ایران کی توسیع کو مسترد کر دیا

پیرس(آئی این پی)فرانس کے وزیر خارجہ جان ایف لودریاں نے ایران کی علاقائی حرص و طمع پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک بحیرہ روم تک تہران کی عسکری توسیع کو قبول نہیں کرے گا۔ انہوں نے روس پر الزام عائد کیا کہ وہ اقوام متحدہ کے زیر قیادت شامی امن بات چیت کو آگے بڑھانے اور تشدد پر روک لگانے کے لیے اپنے اثر و رسوخ کو استعمال کرنے میں ناکام رہا ہے۔ گزشتہ روز سیٹلائٹ چینل "فرانس 2" پر بشار الاسد کے بارے میں ایک دستاویزی فلم کے ضمن میں خصوصی بات چیت کرتے ہوئے لودریاں نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ ماسکو اور تہران سلامتی کونسل کے ساتھ تعاون کریں تا کہ شام میں چھ برس سے جاری جنگ کا خاتمہ ہو سکے۔

لودریاں نے گزشتہ ماہ ریاض کے دورے میں بھی تہران کی جانب سے "غلبے کے واسطے اپنائے جانے والے فریب" کی پرزور مذمت کی تھی۔

مزید : عالمی منظر