طارق پاشا کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پرنوٹس جاری

طارق پاشا کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پرنوٹس جاری

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہو ر ہائیکورٹ نے چیئرمین ایف بی آر طارق پاشا کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پرنوٹس جاری کرتے جاری ہوئے جواب طلب کر لیا ہے ۔جسٹس عابد عزیز شیخ نے عامر شبیر کی درخواست پر سماعت کی، در خواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ڈائریکٹر جنرل کسٹم شوکت علی کرپشن میں ملوث ہے، محکمہ کی ٹرنسفر پو سٹنگ کا کام ڈائریکٹر جنرل شوکت علی کے ذمہ ہے اور ٹرنسفر پوسٹنگ کی مد میں ڈائریکٹر جنرل لاکھوں روپے بطور شوت لیتا ہے، ڈائریکٹر جنرل کے ساتھ ریٹائرڈ سپاہی مشتاق علی بھی ملا ہوا ہے، درخواست گزارکا مزید کہنا ہے کہ اثر و رسوخ کی وجہ سے ڈی جی کسٹم رشوت نہ دینے والے کی ٹرانسفر پنجاب سے سندھ اور سندھ سے پنجاب کر دیتا ہے، اس سے پہلے عدالت بھی چیئرمین ایف بی آر کو درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دے چکی ہے عدالتی حکم کے باوجودعمل درآمد نہیں ہو رہا ہے،عدالت چیئرمین ایف بی آر کے خلاف توہین عدالت کے تحت کاروائی کرے ،عدالت نے چیئرمین ایف بی آر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیاہے۔

طارق پاشا

مزید : علاقائی