ہائیکورٹ بارکلرکس ایسوسی ایشن کی جانب سے محفل میلاد کا نعقاد

ہائیکورٹ بارکلرکس ایسوسی ایشن کی جانب سے محفل میلاد کا نعقاد

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ بارکلرکس ایسوسی ایشن کی جانب سے عید میلاد النبی کی مناسبت سے محفل میلاد کا نعقاد کیا گیا، لاہور ہائیکورٹ بارکلرکس ایسوسی میں صدر کلرکس بار اے ڈی شہزاد کی سربراہی میں عیدمیلاد النبی کی مناسبت سے محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں نائب صدر محمد ریاض گجر نقیبی، جنرل سیکرٹری محمد اسحاق بٹ، فنانس سیکرٹری اے ڈی ناصر اور دیگرعہدیداروں حاجی عاشق ، ذوالقرنین کچھی، حاجی سعید، ملک بنارس اعوان، محمد یوسف، شوکت علی چیئرمین، حاجی مشتاق، رانا لیاقت علی اور صلاح الدین دیگر ممبران نے شرکت کی، کلرکس بارایسوسی ایشن میں ہونے والی محفل میلاد میں تلاوت کلام پاک اور نعتیں پڑھی گئیں اور بار ایسوسی ایشن کے کلرکس کی ترقی اور شرکاء محفل کے عزیزمرحومین کے درجات کی بلندی کی دعائیں بھی کی گئیں۔

مزید : علاقائی