ایرانی صدر کی جانب سے سعودی عرب کو صلح کا پیغام اچھا اقدام ہے،ڈاکٹر عبدالغفور

ایرانی صدر کی جانب سے سعودی عرب کو صلح کا پیغام اچھا اقدام ہے،ڈاکٹر عبدالغفور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( لیڈی رپورٹر) یونائیٹڈ کونسل کے چیرمین اور ناظم ذیلی تنظیمات مرکزی جمعیت اہل حدیث ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا ہے کہ سعودی عرب خادم الحرمین شریفین کی قیادت میں امت مسلمہ کی نمائندگی کررہا ہے۔ایران کو بھی تعاون کرنا چاہئے۔ ایرانی صدر حسن روحانی کی طرف سے سعودی عرب کو صلح کا پیغام اچھا اقدام ہے ۔عرب لیگ نے ٹرمپ کی طرف سے مقدس شہر یروشلم کو اسرائیل جیسی ناپاک اور ناجائز ریاست کا د ارالخلافہ تسلیم کرنے کے احمقانہ اقدام ہے۔ایران سعودی عرب سے مذاکرات کاخواہشمند ہے تو اس کے لئے ماحول بھی تیار کرے ۔ ٹرمپ کا اعلان جارحانہ اقدام ہے۔جس سے عالم اسلام کے ایمان اور غیر ت کو چیک کیا گیا ہے۔اب ضرورت ہے کہ غیرت ایمانی کا ثبوت دیتے ہوئے فلسطینی عوام کی آزادی اور بیت المقدس کے تحفظ کے لئے متحد ہوکر اکٹھے ہونا ہوگا۔