قوم وزیرستان میں شہید فوجیوں کو سلام پیش کرتی ہے،ریاض شاہ

قوم وزیرستان میں شہید فوجیوں کو سلام پیش کرتی ہے،ریاض شاہ

لاہور( لیڈی رپورٹر)جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ پوری قوم وزیرستان میں شہید ہونے والے فوجیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ فوجی شہداء قوم کے دل کی دھڑکنوں میں بستے ہیں۔ سیکنڈ لیفٹیننٹ عبداالمعید اور سپاہی بشارت نے پاک وطن کے لئے اپنی جان نچھاور کر کے عظیم قربانی دی ہے۔ پاک فوج پر حملوں کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے۔ پاکستان میں دہشت گردی کرنے والوں کو پیسہ، اسلحہ اور تربیت بھارت فراہم کر رہا ہے۔ اقوام متحدہ اور عالمی برادری پاکستان میں بھارتی مداخلت کا نوٹس لے۔ قوم کو اپنی بہادر افواج کی قربانیوں پر فخر ہے۔ پاکستان کا بچہ بچہ دہشت گردی کے ناسور کو کچلنے کے لئے پاک فوج کے ساتھ ہے۔

میڈیا کو جاری کئے گئے اپنے بیان میں جماعت اہل سنت پاکستان کے ناظم اعلی نے مزید کہا ہے کہ فوجی شہداء قوم کی آنکھ کا تارا ہیں۔ بھارت خطے میں دہشت گردی کا سب سے بڑا ایکسپورٹر بن چکا ہے۔ افغانستان میں بھارتی قونصل خانے دہشت گردوں کے ٹریننگ کیمپ بنے ہوئے ہیں۔ امریکہ بھارت اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ پاکستان کی سلامتی کے لئے شدید خطرہ ہے۔ قوم پاکستان دشمن قوتوں کی سازشوں کے مقابلہ کے لئے متحد ہو جائے۔ پاکستان اس وقت عالمی سازشوں کی زد میں ہے۔ ان حالات میں قومی اتحاد و یکجہتی کی اشد ضرورت ہے۔ قومی قائدین قوم کو متحد کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ سیاست بازی کے شور میں پاکستان کی سلامتی کے تقاضے فراموش نہ کئے جائیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4