نواز حکومت نے اپنی نا اہلی کے تمام ریکارڈ ٹو ڑ دئیے،اعجاز چودھری

نواز حکومت نے اپنی نا اہلی کے تمام ریکارڈ ٹو ڑ دئیے،اعجاز چودھری

لاہور (نمائندہ خصوصی ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعجا زاحمد چوہدری نے کہا کہ نواز حکومت نے اپنی نا اہلی کے اگلے پچھلے تمام ریکارڈ ٹو ٹ دئیے ہے ،ملکی تاریخ میں ڈالر 111 روپے تک پہنچ چکا ہے ، روپے کی قدر نچلی سطح تک گر چکی ہے ، ملکی قرضوں میں 400ارب تک اضافہ ہو چکا ہے ، ڈالر کی قیمت بڑھنے سے ملک میں مہنگائی کا ایک نیا طوفان آئے گا ، ملکی معیشت تباہ ہو چکی ہے ۔

، اشتہاری وزیر خزانہ اسحاق ڈار جس نام نہاد ترقی کے دعوے کرتے تھے وہ ملک میں کہی بھی نظر نہیں آ رہی ، انہوں نے کہا کہ موجودہ کرپٹ اور بد دیانت سیاست دانوں کا بوجھ ملک مزید برداشت نہیں کر سکتا ، روپے کی قد ر گرنا معیشت کے لئے انتہائی نقصان دہ ثابت ہو رہا ہے ، اسحاق ڈار کے بیرون ملک بھاگ جانے کے بعد ان کی ناقص کار کردگی کے اثرات عیاں ہونا شروع وہ گئے ہے ، ملکی معیشت کو مصنوعی طریقے سے چلایا جا رہا تھا ،موجودہ حکومت معاشی حالات کو کنٹرول کرنے میں بے بس ہو چکی ہے ، سرکلر ڈیبٹ میں مزید اضافہ ہو چکا ہے ، برآمدات مسلسل گر رہی ہے ، تجارتی خسارہ 22ارب تک پہنچ چکا ہے ، روپے کی قدر میں ساڑھے چار روپے تک کمی واقع ہوئی ہے جو انتہائی تشویش ناک بات ہے ، اندورنی اور بیرونی قرضوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے ، روپے کی قدر میں کمی براہ راست عام آدمی کی زندگی پر مہنگائی کی صورت میں پڑے گا ، پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائیر میں پانچ ارب ڈالر سے زائد کی کمی واقع ہوئی ہے ، ملک کو گھمبیر مسائل سے دوچار کیا جا رہا ہے ، مصنوعی ترقی کے نام نہاد دعوے داروں کا بھانڈا پھوٹ چکا ہے ، جتنا جلدی ہو حکومت عوام کی جان چھوڑ دے کیونکہ وہ ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے ، ملکی موجودہ ابتر صورتحال کا واحد حل نئے انتخابات ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4