پاک فوج فاٹا کی قومی دھارے میں شمولیت کی مکمل حامی ، جنرل باجوہ ، قومی اسمبلی اجلاس میں فاٹا اصلاحات بل پیش نہ کرنے پر اپوزیشن کا تیسرے روز بھی واک آؤٹ

پاک فوج فاٹا کی قومی دھارے میں شمولیت کی مکمل حامی ، جنرل باجوہ ، قومی اسمبلی ...

 راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باوجوہ کا کہنا ہے فوج فاٹا کی قومی دھارے میں شمولیت کی مکمل حمایت کر تی ہے، نوجوان فاٹا اور پاکستان میں قیام امن اور ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں کیونکہ مستقبل میں ملک کی با گ ڈور نوجوانوں نے ہی سنبھالنی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وفاق کے زیر انتظام قبائلی علا قہ جا ت (فاٹا) سے آنیوالے وفود کو یقین دہانی کرائی ہے کہ پاک فوج فاٹا کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے عمل کی مکمل حمایت کرتی ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق قبائلی عمائدین اور یوتھ جرگہ کے وفود نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔وفود نے فاٹا کی قومی دھارے میں شمولیت کے حوالے سے پاک فوج کی قربانیوں، کاوشوں اور کردار کو سراہا۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جا و ید باجوہ نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کیساتھ مکمل تعاون کرنے پر قبائلی عمائدین اور نوجوانوں کی تعریف کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا وہ فاٹا کے مستقبل کے حوالے سے قبائلی وفود کے خیالات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،فاٹا کے بہادر عوام کی قربانیوں کے ذریعے جو کامیابیاں حاصل کی گئیں ہیں انہیں مزید مستحکم کیا جا ر ہا ہے جبکہ ملک پائیدار امن کی جانب گامزن ہے۔سربراہ پاک فوج نے اس موقع پر شرکاء کو پاک افغان سرحد پر کیے جانیوالے سکیورٹی انتظا ما ت اور باہمی تعاون کے حوالے سے افغان قیادت سے ہونیوالے مذاکرات کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیااور نوجوانوں سے کہا وہ فاٹا اور پاکستان میں قیام امن اور ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں کیونکہ مستقبل میں ملک کی با گ ڈور نوجوانوں نے ہی سنبھالنی ہے۔

جنرل باجوہ

ضرور پڑھیں: اسد عمر کی چھٹی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک،نیوز ایجنسیاں) قومی اسمبلی میں فاٹا اصلاحات بل کو ایجنڈے پر نہ لانے پر متحدہ اپوزیشن کا مسلسل تیسرے ر و ز بھی ایوان سے واک آؤٹ، فاٹا رکن اسمبلی الحاج شاہ جی گل آفریدی کی کورم کی نشاندہی ، کورم پورا نہ ہونے پر ایوان کی کارروائی معطل کر دی گئی،قومی اسمبلی کا اجلاس گزشتہ روز سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں وقفہ سوالات پرپیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر نوید قمر نے نکتہ اعتراض پرکہا ہمارا اصولی موقف ہے جب تک فاٹا کا بل ایجنڈے پر نہیں آئے گا ہم ایوان کی کارروائی کا بائیکاٹ کرتے رہیں گے۔سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا افغانستان میں داعش موجود ہے مگر ایک ایسا مسئلہ جس پر اپوزیشن اور حکومت متفق ہے صرف اچکزئی اور مولانا فضل الرحمن کے ایماء پر بل ایجنڈے سے نکال دیا ہے تاہم یہ نہ ہو ہمیں فاٹا کے اراکین کیساتھ مل کر استعفیٰ دینا پڑ ے، گندم کی قیمت مل مالکان کم کردیتے ہیں جبکہ گنے کی گاڑیوں کو فیکٹریوں کے باہر کھڑا کردیا جاتا ہے۔ آپ سب جانتے ہیں مگر فیصلہ نہیں لیتے۔ رانا محمد اسحق نے کہا گنے کے کاشتکاروں کیساتھ مل مالکان زیادتی کررہے ہیں۔ جس پر الحاج شاہ جی گل آفریدی نے کورم کی نشاندہی کردی سپیکر نے40منٹ بعد گنتی کی ہدایت کی جس پر ایوان میں مطلوبہ اراکین موجود نہ ہونے پر اجلاس آج تک کیلئے ملتوی کردیا گیا۔

مزید : صفحہ اول