پیپلز پارٹی چاہتی ہے حکومت مدت پوری کرے اور انتخابات بروقت ہوں،خورشید شاہ
اسلام آباد (آئی این پی) قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں کورم کے مکمل نہ ہونے کے ذمہ دار نواز شریف ہیں،ہم چاہتے ہیں کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے اور انتخابات بروقت ہوں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خورشید شاہ نے کہا کہ نواز شریف کے ہوتے ہوئے بھی پارلیمینٹ کی یہی صورتحال تھی ۔انہوں نے پارلیمینٹ کو اس مقام پر پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک فاٹا کا مسئلہ حل نہیں ہوتا یہ صورتحال جاری رہے گی ،ہم چاہتے ہیں کہ فاتا کے عوام کو تمام حقوق دیئے جائیں کیونکہ فاٹا کے عوام پاکستان کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔خورشید شاہ نے کہا کہ فاٹا کے امن کی ضمانت اس فیصلے سے منسلک ہے اور اپوزیشن حکومت سے مکمل تعاون کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات میں تمام معاملات پر بات ہوگی ۔
خورشید شاہ