پاک چین اقتصادی راہداری دنیا کے مختلف خطوں کو باہم ملادے گی صدر

پاک چین اقتصادی راہداری دنیا کے مختلف خطوں کو باہم ملادے گی صدر
 پاک چین اقتصادی راہداری دنیا کے مختلف خطوں کو باہم ملادے گی صدر

  

 اسلام آباد(آئی این پی)صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کا روڈ نیٹ ورک جلد مکمل ہو جائے گاجو دنیا کے مختلف خطوں کو باہم ملادے گی۔ گوادر پورٹ پر مستقبل قریب میں بھرپور سرگرمیاں شروع ہو جائیں گی جو اس خطے کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کریں گی۔ پاک چائنہ جوائنٹ چیمبر آف کامرس کے وفد سے ملاقات کے موقع پر انہوں نے کہا کہ چینی دوستوں سے ملاقات ہمیشہ باعث مسرت ہوتی ہے ۔ دونوں ملک حقیقی اور پرخلوص دوست ہیں ، خطے کی ترقی اور خوشحالی کے ضمن میں ان کے خیالات یکساں ہیں اور وہ دیگر معاملات میں بھی بین الاقوامی فورموں پر ایک دوسرے کے ساتھ بھرپور تعاون کرتے ہیں ۔ پاکستان چین دوستی نسل در نسل جاری رہے گی۔ چینی باشندوں کی حفاظت کے لیے خصوصی سیکیورٹی ڈویژن کام کر رہاہے۔وفد نے حکومت پاکستان کی طرف سے چینی باشندوں کو مہیا کردہ سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا اور صدر کو بتایا کہ مستقبل میں دونوں ملکوں کے درمیان مزید مشترکہ منصوبے شروع کیے جائیں گے۔

صدر۔۔۔

مزید : صفحہ اول