حکومت غیر مستحکم نہیں ہو رہی ، مدت پورے کریگی:خواجہ آصف

حکومت غیر مستحکم نہیں ہو رہی ، مدت پورے کریگی:خواجہ آصف

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے حکومت غیر مستحکم نہیں ہو رہی ، مدت پورے کرے گی ، آئندہ عام انتخابات کو کوئی خطرہ نہیں ،مخالفت کرنا اور اتحاد بنانا اپوزیشن کا حق ہے ، پاکستان معاشی طور پر مستحکم ہورہا ہے ، کرنسی میں اتارچڑھاؤ کوئی تشویش کی بات نہیں ، نواز شریف نے جو وعدے کئے وہ پورے کئے جا رہے ہیں ،مذہبی شدت پسندی جلد اعتدال پسندی میں تبدیل ہو گی ،جلد مسائل پر قابو پالیں گے ، ملک کے حالات بہتر ہیں ، حکومت 70فیصد اپنا ایجنڈا پورا کر چکی ہے ، بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ ختم ہو رہی ہے ۔پاک فوج کی قربانیوں کی وجہ سے ملک میں امن قائم ہے ۔یہاں پر کوئی بڑی میٹنگ نہیں ہو رہی ۔

خواجہ آصف

مزید : صفحہ اول