وزیراعظم کی اردن کے شاہ عبداللہ صومالیہ اور فلسطین کے صدر سے ملاقاتیں
استنبول(نیوزایجنسیاں)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے استنبول میں القدس الشریف سے متعلق منعقدہ اسلامی تعاون تنظیم کے غیرمعمولی سربراہی اجلاس کے موقع پر اردن کے شاہ عبداللہ ،فلسطین کے صدر محمود عباس اور صومالیہ کے صدر عبداللہ محمد سے ملاقات کی۔ شاہد خاقان عباسی نے فلسطین کے صدر محمود عباس سے ملاقات میں امریکی صدر کے فیصلے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام معاملے پر اپنے فلسطینی بھائیوں کی حمایت جاری رکھیں گے ۔وزیر اعظم نے صومالیہ کے صدر عبداللہ محمد سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں پاکستان اور صومالیہ کے درمیان تعلقات مزید مضبوط کرنے اور دوطرفہ تعاؤن پر اتفاق کیا۔وزیر اعظم نے شاہ عبداللہ سے ملاقات میں یروشلم کو اسرائیل کا دارلحکومت بنانے کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فیصلہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے ملاقات میں پاک اردن تعلقات میں اضافے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اردن کے شاہ عبداللہ کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی وزیر اعلٰی پنجاب شہباز شریف، سیکریٹری خارجہ اور اعلٰی حکام بھی ملاقات میں شریک تھے۔
وزیراعظم ملاقاتیں