متحدہ مجلس عمل کو مکمل طور پر بحال کرنے کا فیصلہ ، اگلا اجلاس بلوچستان میں ہوگا ، اویس نورانی

متحدہ مجلس عمل کو مکمل طور پر بحال کرنے کا فیصلہ ، اگلا اجلاس بلوچستان میں ...

 کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ مجلس عمل کی بحالی کیلئے مذہبی جماعتوں کے رہنماوں کا کراچی میں اجلاس ہوا۔اجلاس میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق،جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانافضل الرحمان، جمعیت علماء پاکستان کے رہنما شاہ اویس نور ا نی ،تحر یک جعفریہ پاکستان کے سربراہ ساجدنقوی، جمعیت اہل حدیث کے امیر علامہ ساجد میرنے شرکت کی۔جمعیت علماء پاکستان کے رہنما شاہ اویس نورانی کا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھااجلاس میں متحدہ مجلس عمل کومکمل طورپربحال کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے ۔ا نہوں نے بتایا اگلا اجلاس بلوچستان میں ہوگا، ایک ماہ میں اسٹیرنگ کمیٹی کی سفارشات پر اتفاق کیا جائے گا،اتحادیوں کی حکومت سے علیحدگی کا ا یک ماہ میں فیصلہ کیا جائے گا، ذمے داران اورعہدیداران کا اعلان بھی ایک ماہ میں کیا جائے گا، فاٹا کے مسئلے پر اگلے اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا، متحدہ مجلس عمل میں علما اور مشائخ ونگ بنایا جائیگا، جبکہ انتخابی منشور کمیٹی فوری طور پر بنائی جائے گی۔اس موقع پر علامہ ساجد نقوی نے کہا ایم ایم اے انتخابی اتحاد ہے ،5 بڑی دینی جماعتیں شامل ہیں،متحدہ مجلس عمل کو بہت پہلے ہی بحال ہوجانا چاہیے تھا۔

مزید : صفحہ اول