سائلین کی خواری میں مزید اضافہ ہوگا ، ایسا حکم پہلے بھی جاری ہوا، عملدرآمد ممکن نہیں، پٹواری

سائلین کی خواری میں مزید اضافہ ہوگا ، ایسا حکم پہلے بھی جاری ہوا، عملدرآمد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(اپنے نمائندے سے ) نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر پٹواریوں کی کثیر تعداد کا کہنا ہے کہ اس طرح کا حکم2002ء میں بھی جاری کیا گیا تھا لیکن عملی طور پر نہ اس پر عملدرآمد ممکن تھا اور نہ اس پر عمل ہوسکتا ہے کیونکہ اتنے بڑے سرکاری ریکارڈ کو صرف ایک پٹواری سنبھال نہیں سکتا ۔ ہم نیب، اینٹی کرپشن یا دوسرے احتسابی اداروں میں دائر درخواستوں میں پیشیوں کے علاوہ اضافی ڈیوٹیاں کریں گے کہ پٹوار خانے سنبھالیں گے۔ہرسرکاری افسر کو ایک نائب دیا جاتا ہے لیکن اتنی ذمہ داریوں کے بعد ہمیں کوئی نائب یا مددگار فراہم نہیں کیا جاتا جو ہماری غیر موجودگی میں سائلین کے اراضی مسائل حل کرے یا پٹوار خانہ چلاسکے۔ اس حکم کے بعد سائلین کی خواری میں مزید اضافہ ہوگا اور لوگ یاتو پٹوار خانہ بند ہونے کی شکایات کریں گے یا پھر پٹواری کو ڈھونڈتے پھریں گے۔ پٹوار خانہ میں پرائیویٹ افراد اورریٹائرڈ پٹواری تحصیلدار اور نائب تحصیلدار کی خدمات صرف سائلین کو بروقت سہولت فراہم کرنے کے لئے دی جاتی ہیں اس کے علاوہ کرپشن اور مڈل مین کے تمام الزامات بے بنیاد ہیں۔
پٹواری۔ رد عمل

مزید :

صفحہ اول -