تشہیر کے تمام اقدامات کی ذمہ داری حکومت کی ہے، منیجر فیصل

تشہیر کے تمام اقدامات کی ذمہ داری حکومت کی ہے، منیجر فیصل

لاہور اپنے خبر نگار سے) شہر خاموشاں کے ایکٹنگ منیجر فیصل نے روزنامہ پاکستان سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے پاس عملہ کے 14اراکین موجود ہیں جو 24گھنٹے کام کے لئے تیار رہتے ہیں یہاں مجبور لوگوں کی مجبوریوں کو مدنظر رکھ کر حکومت کی جانب سے اقدامات کئے گئے ہیں بورڈز نصب کئے گئے ہیں مگر کم ہیں ان میں اضافہ ہونا چاہئے ،تاہم لوگ جو صاحب حیثیت ہیں وہ بھی اپنے مردے کی مفت تدفین پر ہی زور دیتے ہیں ،اب تو یہاں پر چیرمینوں کی جانب سے بھی سرکاری کاموں میں مداخلت کی جاتی ہے جبکہ تمام رقم لواحقین کی رضامندی سے وصول کی جاتی ہے۔تشہیر کے تمام اقدامات کی ذمہ داری حکومت کی ہے ہماری نہیں یہاں پر قبر کی کھدائی کے لئے کرین موجود ہے ،اپاہج اور معذوروں کے لئے گولف کار موجود ہے جس سے ان کو ان کے لوحقین کی قبروں اور تدفین کے مقام تک لیجایا جاتا ہے ،جبکہ غسل ،کفن اور لاشوں کو چندروز تک محفوظ رکھنے کے انتظامات موجود ہیں اسی طرح پولیس کی جانب سے لاوارث لاشوں کی تدفین کے لئے بھی اقدامات ہماری ذمہ داری ہے ۔تاہم لوگوں سے درخواست ہے کہ یہاں پر عملہ کی جانب سے کوئی پیسہ کسی سے براہ راست نہیں وصول کیا جاسکتا جب تک کہ سرکاری رسید نہ کاٹی جائے ۔مستقل قریب میں آن لائن تدفین دکھائی جاسکے گی اگر کوئی بیمار یا بیرون ملک بیٹھ کر اپنے پیاروں کی تدفین کا عمل دیکھنا چاہے گا تو اس کو دکھایا جاسکے گا ۔

منیجر فیصل

مزید : صفحہ اول