پنجاب فوڈ اتھارٹی کے چھاپے،متعدد ہوٹلز دکانوں کے خلاف کارروائی

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے چھاپے،متعدد ہوٹلز دکانوں کے خلاف کارروائی

لاہور (کامرس رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور میں کاروائی کرتے ہو ئے سمن آ باد میں واقع صوفی سویٹس کو صفائی کے ناقص انتظامات ،گرین ٹاؤن میں علی کو لڈ کارنر اورکچا جیل روڈ پر اللہ توکل پان شاپ کوگٹکا فروخت کرنے پر سیل کر دیا۔ 2,300سے زائد گٹکا برآمد کر کے تلف کر دیا گیا، پنجاب فوڈ اتھارٹی لاہور کی ٹیم نے گرین ٹاؤن میں واقع علی کو لڈ کارنر کو گٹکا بیچنے کی بنا پر سیل کیا ،رتن کے 455پیکٹ تلف کیے گئے۔بسطامی روڈ سمن آ باد میں واقع صوفی سویٹس مٹھائی والے کو صفائی کے ناقص انتظامات کی بنا پر سیل کیا گیا۔کچا جیل روڈ پر واقع اللہ توکل پان شاپ کو سیل کیا اور رتن کے 1850پیکٹ تلف کئے۔ مون مارکیٹ میں واقع المدینہ ملک شاپ کو 2000،استاد بودا جی ناشتہ پوائنٹ کو 3000،منا وا ں میں واقع یاد گار نان شاپ کو 1500،ہا ل روڈ پر واقع مدینہ ناشتہ پوائنٹ کو 1000،پلی سٹاپ ٹاؤن شپ پر واقع رانا پان شاپ کو 4000،مومن پورہ روڈ میں واقع چشتی ہوٹل کو 2000، بسم اللہ ہوٹل کو 2,000،کر امت ہو ٹل کو 3,000، شادباغ میں واقع گورمے سویٹ اینڈ بیکرز کو 20,000،ہا ل روڈ پر واقع چمن آ ئس کریم کو 25,000،شاد باغ میں واقع شان چرغہ کو 5000،شیراز سویٹس اینڈ بیکرز کو 4500،برج کالو نی شیر پاؤں میں واقع حسنی حسین ہوٹل کو 10,000،نیو کر اچی نصیب بریانی کو 3000رو پے کے جرمانے کیے گئے۔منا واں میں واقع امجد پان شاپ،حیدر علی ٹی سٹال ،مو ن مارکیٹ میں واقع خان ٹی سٹال ، بسم اللہ ٹی سٹال،حیدری نان شاپ،نیو بسم اللہ ہوٹل، ماجو ملک شاپ،حیدری مرغ چنے اینڈ بونگ،مین بازار گرین ٹاؤ ن میں واقع شیخ پان شاپ،ہال روڈ میں واقع الرحیم ہو ٹل،مومن پورہ روڈ میں واقع سخی پان شاپ،شہزاد ٹی سٹال، آ زاد جنرل سٹور،کو ٹلی پیر میں واقع آرڈ سویٹس،صدیقیا ں سویٹس،گھوڑے شاہ روڈ پر واقع ہیرو فوڈز ،اتفاق فوڈ ز،مومن پورہ روڈ پر واقع مصطفی پان شاپ،راجا بونگ پائے،ماشاء اللہ پان شاپ،بیڈن روڈ پر واقع پنجا ب آ ئس کریم،پنجا ب ڈرا ئی فرؤ ٹ،مومن پورہ روڈ میں واقع گڈ لک سٹور،داتا ہجویری ملک شاپ،خواجہ غریب نو از ہوٹل کو اصلاحی نو ٹس جاری کئے۔

مزید : صفحہ آخر