سندھ ہائی کورٹ کاشرجیل میمن اور دیگر ملز موں کی درخواست ضمانت یکجا کرنے کا حکم

سندھ ہائی کورٹ کاشرجیل میمن اور دیگر ملز موں کی درخواست ضمانت یکجا کرنے کا ...

کراچی (این این آئی)سندھ ہائیکورٹ نے محکمہ اطلاعات سندھ میں پانچ ارب77کروڑ روپے کرپشن ریفرنس میں سابق وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن سمیت دیگرملز موں کی ضمانت کی درخواستیں یکجا کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔ عدالت کا کہنا تھا کہ تمام درخواستوں کی سماعت ایک ساتھ کی جائے گی۔ عدالت نے مزید سماعت اکیس دسمبت تک کے لیے ملتوئی کردی واضح رہے کہ ریفرنس میں نامزد سابق سیکریٹری اطلاعات ذوالفقار شلوانی ،سارنگ چانڈیو ودیگر ملز موں نے ضمانتوں کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

شرجیل

مزید : صفحہ آخر