ایران ، 6.2شدت کا زلزلہ ،55 افراد زخمی

ایران ، 6.2شدت کا زلزلہ ،55 افراد زخمی

تہران(آن لائن) ایران کے جنوب مشرقی صوبہ کیرمن میں زلزلے سے باعث55 افراد زخمی ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق صوبہ کیرمن میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت ریکٹر سیکل پر 6.2 ریکارڈ کی گئی جو زلزلہ مرکز سے 50کلومیٹر کے فاصلے پر شمال کی طرف تہران سے800کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔حکام کا کہنا ہے زلزلے سے 55افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ 6دیہاتوں کے کئی پرانے گھر کو بھی نقصان پہنچا ہے۔جیولوجیکل سروے کی رپورٹ میں کہا گیا کہ زلزلے کے کئی گھنٹوں بعد متعدد آفٹر شوکس کا سلسلہ جاری رہا ، واضح رہے ایران متعدد فالٹ لائنوں پر واقع ہے جس کی وجہ سے وہاں زیادہ زلزلے ہوتے ہیں۔

مزید : صفحہ آخر