ٹور آپریٹر زنے وزارت مذہبی امور کی شرائط مسترد کر دیں

ٹور آپریٹر زنے وزارت مذہبی امور کی شرائط مسترد کر دیں

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ملک بھر کے نئے اور پرانے ٹورز آپریٹر نے شرائط کارمسترد کر دئیے ،وزارت مذہبی امور سے تجربہ کار افراد کی پرموشن اور تبادلوں کے بعد نا تجربہ کار افراد نے وزارت کو بحران کا شکار کر دیاحج پالیسی کی تیاری میں شدید مشکلات،پرائیویٹ حج سکیم کے لیے 2856کمپنیوں سے 10دن میں 26نکات پر مشتمل کاغذات مانگ لیے،بعض نکات قابل عمل ہی نہیں ہیں ،10دن میں ایس ای سی پی اور ایف بی آرکے ساتھ سٹیٹ بنک سے این او سی کا حصول ممکن ہے ،پانچ پانچ سال کی ایک ساتھ بیلنس شیٹ مانگنا نا تجربہ کاری کی واضع مثال ہے ،ملک بھر کے نئے اور پرانے ٹور آپریٹرز نے TORمسترد کرتے ہوئے ایک ماہ کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کی دفاتر کی تصدیق کا سرٹیفکیٹ ڈپٹی کمشنر سے لینے کا کہا گیا ہے حالانکہ ڈپٹی کمشنر کا نظام ابھی بحال ہی نہیں ہوا ۔

مزید : صفحہ آخر