چینی بحریہ کے 36 جوانوں کی اجتماعی شادی

چینی بحریہ کے 36 جوانوں کی اجتماعی شادی

بیجنگ(آن لائن) چین میں اجتماعی شادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چینی بحریہ کے 36 جوان اور آفیسرز شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔چینی نیوز ویب سائٹ سی ٹی جی این کی رپورٹ کے مطابق چین کے صوبے زیجیانگ کے شہر زوشان میں جنگی جہازوں کے بیڑے پر منعقد کی جانے والی اس اجتماعی تقریب میں بحریہ کے 36 فوجی اور دیگر آفیسرز نے اپنی دْلہنوں کا زندگی بھر ساتھ نبھانے کا عہد کیا۔جوڑوں نے ایک دوسرے کو انگوٹھی پہنائی اور شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔دلہنوں نے روایتی سفید لباس زیب تن کیے جبکہ دلہا اپنے سفید یونیفارم میں نظر آئے۔وسیع پیمانے پر منعقد کی گئی اس شادی کی اس تقریب میں نئے نویلے شادی شدہ جوڑوں کے والدین کے علاوہ دیگر آفیسرز سمیت مہمانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور تقریب سے لطف اندوز ہوئے

مزید : صفحہ آخر