استنبول، پاک بحریہ کے سربراہ کی ترک نیوی کمانڈروں سے ملاقاتیں

استنبول، پاک بحریہ کے سربراہ کی ترک نیوی کمانڈروں سے ملاقاتیں

اسلام آباد(آئی این پی)پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی ترکی میں کمانڈر ترکش نیول اکیڈمی،ریئر ایڈمرل (یو ایچ) ابراہیم اوزدیم کوثراور کمانڈر نیول ٹریننگ اینڈ ایجوکیشن ریئر ایڈمرل(یوایچ) قادر یلدزسے ملاقاتیں کیں۔ترکش نیول اکیڈمی آمد پر کمانڈر ترکش نیول اکیڈمی نے ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا استقبال کیا۔بعد ازاں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کمانڈر ترکش نیول اکیڈمی اور کمانڈر نیول ٹریننگ اینڈ ایجوکیشن سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ اُمور بشمول نوجوان آفیسرز کی صلاحیتوں کو مزید اجاگر کرنے اورپیشہ ورانہ وتعلیمی تربیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک بحریہ کے سربراہ کو ترکش نیول اکیڈمی کے تربیتی نظام پر بریفنگ بھی دی گئی۔ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے ترکش نیول اکیڈمی کے مختلف سیکشن کا دورہ کیا اور مڈ شپ مین اور کیڈٹس سے غیر رسمی بات چیت بھی کی۔

مزید : صفحہ آخر