فاٹا اصلاحات بل پر مک مکا کی کوشش، ہم سے مشاورت نہیں کی: کامل آغا

فاٹا اصلاحات بل پر مک مکا کی کوشش، ہم سے مشاورت نہیں کی: کامل آغا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آئی این پی)ْق لیگ کے رہنما سینٹر کامل علی آغا نے کہا ہے کہ فاٹا اصلاحات بل پر مک مکا کرنے کی کوشش ہورہی ہے۔ جب مک مکا ہوجائے گا تو بل پیش ہوجائے گا۔ ہم سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی ۔ کراچی میں گنے کے کاشتکاروں پر ڈنڈے برسانازیادتی ہے۔ حکومت کو نوٹس لینا چاہیے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامل علی آغا نے کہا کہ ٹرمپ کو چاہیے کہ وہ اپنافیصلہ فوری واپس لیں۔ پوری دنیا نے فیصلے پر احتجاج کیا ہے۔ ترکی نے او آئی سی کا اجلاس بلایا ہے۔ مجھے یقین ہے اس میں اچھے فیصلے ہوں گے۔؂ کراچی میں گنے کے کاشتکارں پر ڈنڈے برسانا زیادتی ہے۔ حکومت نے کئی سال سے گنے کے کاشتکاروں کیلئے سہولیات میں اضافہ نہیں کیا۔شوگر مافیا کی ہی حکومت ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -