ژوب، سکیورٹی فورسز کی کارروائی، پل کے نیچے نصب 10بم ناکارہ بنادئیے

ژوب، سکیورٹی فورسز کی کارروائی، پل کے نیچے نصب 10بم ناکارہ بنادئیے

ژوب ( آ ئی این پی) سیکورٹی فورسز نے ژوب میں کارروائی کرتے ہوئے پل کے نیچے نصب کئے گئے 10 بم ناکارہ بنادیئے،سیکورٹی فورسز نے ژوب میں کارروائی کرکے کوئٹہ قومی شاہراہ پر سواڑہ پل کے نیچے نصب کئے گئے 10آئی ای ڈیز بم برآمد کرکے دہشت گردی کی کوشش ناکام بنا دی،سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بم سیکورٹی فورسزکے قافلے کو نشانہ بنانے کے لئے نصب کیے گئے تھے جنہیں ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر