خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان اپنا کردار ادا کر رہا ہے: اعزاز چودھری
واشنگٹن(صباح نیوز)امریکہ میں پاکستا ن کے سفیر اعزاز چودھری نے کہاہے خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے ، پاکستان دہشت گردی کیخلاف جنگ کامیابی سے لڑ رہا ہے اور پاکستان میں دہشت گردوں کی کوئی پناہ گاہ نہیں۔ اعزاز چوہدری نے امریکہ میں کانگریس کے ممبر اور ری پبلکن سینیٹر سے ملاقاتیں کیں جبکہ پاک امریکہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ اعزاز چودھری نے مارک میڈیوس اور سینیٹر ٹام کاٹن کو کہا افغانستان کے خراب حالات پاکستانی سکیورٹی کیلئے خطرہ ہیں،کیونکہ وہاں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں قائم ہیں۔