پاکستان کیساتھ تعلقات مخمصے کا شکار ،معاملات چلانے میں مزہ نہیں آرہا:امریکی وزیر خارجہ
واشنگٹن (آن لائن) امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا ہے پاکستان کیساتھ معاملات چلانے میں مزہ نہیں آرہا کیونکہ گزشتہ کئی سال سے اس کیساتھ تعلقات مخمصے کا شکار ہیں ،غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ملازمین کیساتھ بات چیت کرتے ہو ئے وزیر خارجہ ٹلرسن نے کہا پاکستان کیساتھ معاملات چلانے میں ہرگز مزہ نہیں آرہا، اگرچہ پاکستان امریکہ کا ایک اہم اتحادی اور قابل قد ر پارٹنر ہے تاہم ملک کیساتھ گزشتہ کچھ سال سے تعلقات مخمصے کا شکار ہیں اور ہم ان تعلقات کو معمول پر لانے کیلئے کوشاں ہیں جو مشترکہ مفا د ا ت پر مبنی ہوں،اس سلسلے میں امریکہ اپنے خدشات کے بارے میں پاکستان کیساتھ بے تکلفانہ طریقے سے بات چیت بھی کررہا ہے، ڈ و نلڈ ٹرمپ کی نئی جنوبی ایشیا پالیسی کو انتہائی اہم خارجہ پالیسی قرار دیتے ہوئے کہا انکا مزید کہنا تھا اس پالیسی کے ذریعے صدر نے خطے کے حو ا لے سے اہم فیصلے کئے ہیں، صدر کا افغانستان میں فوج موجود رکھنے اور طالبان کیخلاف لڑائی جاری رکھنے کا فیصلہ بھی ایک جراتمندانہ اقدام ہے۔
ریکس ٹلرسن
B