کراچی آپریشن منطقی انجام تک جاری رہے گا،ڈی جی رینجرز سندھ

کراچی آپریشن منطقی انجام تک جاری رہے گا،ڈی جی رینجرز سندھ

کراچی (این این آئی)ڈی جی رینجرزسندھ میجرجنرل محمد سعید نے کہا ہے کہ شہرمیں امن کیلئے ہرممکن اقدامات کیے جارہے ہیں ۔ کراچی آپریشن منطقی انجام تک جاری رہے گا۔ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید نے کراچی میں بحریہ یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے طلبا اور طالبات کو کراچی آپریشن اور اس کے نتائج پر تفصیلی بر یفنگ دی گئی ۔ ڈی جی رینجرز(سندھ)نے واضح کیا کہ کراچی میں امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے رینجرز ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔کراچی آپریشن کے مثبت نتائج امن کی صورت میں نظر آرہے ہیں اور یہ آپریشن حتمی مقاصد کے حصول تک بلا تفریق جاری رہے گا۔

ڈی جی رینجرزسندھ

مزید : کراچی صفحہ اول