بٹ خیلہ ،سیکورٹی فورسز کا شہید نوجوان سرکاری اعزاز کیساتھ سپرد خاک

بٹ خیلہ ،سیکورٹی فورسز کا شہید نوجوان سرکاری اعزاز کیساتھ سپرد خاک

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)مالاکنڈایجنسی گاؤں میخ بندسے تعلق رکھنے والے سیکورٹی فورسیزکے نوجوان نے وزیرستان میں دہشت گردوں کے ساتھ لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کردیا مقامی قبرستان میں سرکاری اعزازکے ساتھ سپردخاک نمازجنازے میں ہرطبقہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی ۔تفصیلات کے مطابق مالاکنڈایجنسی گاؤں میخ بندسے تعلق رکھنے والے سیکورٹی فورسزکے نوجوان اہلکارمحمداکبرولد فضل اکبرگزشتہ کئی عرصہ سے واناوزیرستان میں دہشت گردوں کے ساتھ لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا گزشتہ روز ابائی قبرستان میخ بند میں سینکڑوں اشکبارانکھوں کے سامنے سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیانمازجنازے میں جماعت اسلامی کے راہنماامجدعلی شاہ سمیت ہرطبقہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی ۔

مزید : کراچی صفحہ اول