شانگلہ میں برفباری ،نظام زندگی مفلوج ،سردی میں اضافہ

شانگلہ میں برفباری ،نظام زندگی مفلوج ،سردی میں اضافہ

الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شا نگلہ میں برف باری نے نظام زندگی کو مفلوج کردیا ،اکثر سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہے ، ضلع بھر کے بالائی لنک سڑکیں بند رہی، مین سڑک پر جگہ جگہ سلائیڈنگ اوربرف کی صفائی نہ ہونے سے ٹریفک کی روانی میں شدید مشکلات کا سامنا، واپڈا کی بجلی نظام درہم برہم ،وادی تاریکی میں ڈوب گیا،برف باری سے مقامی بجلی گھروں کی تاریں بھی ٹوٹ گئی، سردی کی شدت مسلسل میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ،مختلف ٹریفک حادثات میں درجنوں افرادزخمی سڑکوں میں گاڑیوں کی پھسلان سے گاڑیاں بھی خراب ہوئی-آج بروزجمعرات سے موسم ابرالود رہنے کے بعدکل جمعہ سے صاف ہونے کی موسمیات کی پیشن گوئی- شانگلہ کے مختلف بالائی علاقوں اور پہاڑی سلسلوں پر تیسرے روز بھی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ تھم نہ سکا ،الپوری اور مضافاتی علاقوں 6انچ تک برف اسی طرح شانگلہ ٹاپ ،یخ تنگی ٹاپ،جابہ سر سمیت دیگر بالائی علاقوں میں ایک فٹ جبکہ شلخوسر ،چانگا مانگاسر،سپین سر،یخ کنڈو،تخت بہرام خان میں دو دو فٹ تک برف ریکارڈ کی گئی ہے۔برف باری سے لوگ ٹھٹھرنے لگے ہیں سردی کی شدت میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے سکولوں اور سرکاری اداروں میں حاضری معمول سے کم رہی ۔کاروباری زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے- برف باری شروع ہوتے ہی سردی میں اضافے سے سوختنی لکڑی کی قلت پیداہوگیا ہے اور لکڑی کی قیمتیں عام لوگوں کی دست رس سے باہرہے گیس کی قیمتوں میں بھی نمایا اضافہ ہو گیا ہے - منگل کے روز برف باری کی شدت سے بجلی تاریں ٹوٹ گئی جس کی وجہ سے وادی تاریکی میں ڈوب گیا ہے جبکہ مقامی پن بجلی گھروں کے تاریں بھی ٹوٹ گئی-واپڈا اہلکار بجلی لائنیں کی مرمت میں مصروف عمل ہیں-مختلف ثادثات گاڑیوں کی پھسلان سے پیش ائے ہیں جس کی وجہ سے درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں اور گاڑیا ں بھی خراب ہوئے ہیں۔

مزید : کراچی صفحہ اول