کرک ،پولیو قطرے 4 سالہ بچے کیلئے وبال جان بن گئے

کرک ،پولیو قطرے 4 سالہ بچے کیلئے وبال جان بن گئے

کرک (بیورورپورٹ) پولیو قطروں کا الٹا اثر، پیر میلہ کے چار سالہ بچے کودونوں پاؤں سے معذور کردیا عوام میں شدید حوف ،ہراس پھیل گیا گاؤں والوں نے اگلے مہم میں پولیو ورکرز کو باندھنے کی دھمکی دیدی ۔ بدھ کے روز میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے یونین کونسل جندری کے تحصیل کونسلر تاج نواز خٹک نے انکشاف کیا کہ گذشتہ ماہ انسداد پولیو مہم کے دوران محکمہ صحت کے ٹیم نے پیرمیلہ کے رہائشی چار سالہ حسن ولد گل محمد خان کو جونہی پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے پانچ منٹ بعد چلتا پھرتا بچہ دونوں پاؤں سے معذور ہوگیا اور حالت مزید بگڑنے پر جب بچے کو ڈاکٹر رشید کے پاس کوہاٹ لے گئے تو انہوں نے چیک اپ کے بعد بچے میں پولیو کے علامات کی نشاندہی کرتے ہوئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کیا جس سے گاؤں کے لوگوں میں شدید حوف ،ہراس گیا اور انہوں نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ اگلے مہم میں پولیوقطرے پلانے والے اہلکاروں کو رسیوں سے باندھا جائیگا اس سلسلے میں جب محکمہ صحت کرک کے ڈی ایچ او ڈاکٹر رسول جان خٹک سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ حوف کی کوئی بات نہیں سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ بچہ پولیو قطروں سے معذور ہوا ہوکیونکہ اگر پولیوقطروں میں کوئی مضر صحت اجزاء شامل ہوتی توضلع کے ایک لاکھ 31 ہزار بچوں میں سے صرف ایک بچے کو معذور نہ کرتی انہوں نے کہا کہ ضروری نہیں کہ بچہ صرف پولیو کیوجہ سے پاؤں سے معذور ہوتا ہے بلکہ غلط انجکشن لگانے اور دیگر بیماریوں سے بھی ایسا ممکن ہے اور یہ کہ ابھی تک نیشنل لیبارٹری اسلام آباد نے بھی بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق نہیں کی ہے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول