قانونی وراثت سے محروم کرنے کے نتائج خطرناک ہوں گے :خورشید احمد خان

قانونی وراثت سے محروم کرنے کے نتائج خطرناک ہوں گے :خورشید احمد خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تخت بھائی( نامہ نگار )تحصیل تخت بھائی کے علاقہ جلالہ کے با اثر خاندانوں کے سربراہوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایم پی اے جمشید خان مہمند اور ڈپٹی کمشنر مردان ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے ہمیں خاندانی جائیداد سے محروم کرنے کی سازش بند نہ کی تو راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہونگے جس کی تمام تر ذمہ داری ان پر ہوگی۔ تخت بھائی میڈیا کلب میں پریس کانفرنس میں مسلم لیگی رہنماء و PK-27سے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی خورشید احمد خان، مقصود خان، محمد اکرم، شیر رحمان، احسان اللہ خان، فدا محمد، خوشدل خان ، سردار خان ایڈوکیٹ اور دیگرنے اظہار خیال کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ ہمارے اباو اجداد نے تحریک پاکستان میں بھر پور کردار ادا کرکے بڑی بڑی قربانیاں دی ہیں ہمارے بزرگوں نے ہمیشہ وطن عزیز سے محبت اور سرکاری اداروں کے ساتھ تعاون کیا ہے اور ماضی میں پڑاؤ جلالہ میں قیمتی جائیداد پاک فوج کو عطیہ کے طور پر دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جلالہ پل میں کے مغرب کی طرف سے ہماری 60کنال اراضی جو کہ 1700 ؁ء سے ہمارے قبضے میں چلی آرہی ہے جس کے کاغذات و تمام ثبوت ہمارے پاس محفوظ ہیں لیکن 1930 ؁ء میں محکمہ مال کی غلطی سے چند کنال حکومت کو دیے گئے ہیں جس کے خلاف مختلف عدالتوں میں کیس چل رہا ہے لیکن اس کے باجود ایم پی اے جمشید خان مہمند اور ڈپٹی کمشنر مردان اسے مختلف محکموں کو دینے کے لیے آئے روز سروے کر کے ہمیں پریشان کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایم پی اے محض ذاتی مفادات کے لیے سرکاری محکموں کو بلیک میل کر کے خانہ جنگی کی صورتحال پیدا کرنے کی سازش اور ہمیں جھکانے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ ابھی تک ہماری خانگی تقسیم بھی نہیں ہوئی ہے ۔انہوں نے الزام لگایا کہ ایم پی اے کی ناجائز کمائی سے بنائی گئی کافی جائیداد موجود ہیں تو اگر وہ اتنے سنجیدہ اور مخلص ہیں تو کالج کے لیے اپنی جائیداد میں سے دے دیں ، انہوں نے کہا کہ وہ محب وطن شہری ہیں اور کسی بھی قسم کی بلیک میلنگ یا دباؤ میں نہیں آئینگے جبکہ اتنظامیہ کو عدالتی کاروائی کا احترام کر کے فیصلے کا انتظا کرنا چاہیے۔اس موقع پر انہوں نے ایم پی کے مذکورہ ظالمانہ اقدامات کے خلاف گرینڈ جرگہ اجلاس بلانے اور احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ کسی بھی قسم کی ناانصافی کی صورت میں علاقے میں خانہ جنگی اور خون خرابے کی ذمہ داری ایم پی اے جمشید خان مہمنداور ڈپٹی کمشنر مردان پر ہوگی۔