فاٹا پیر میڈیکس کا مطالبات کے حل کیلئے 31 دسمبر کی ڈیڈ لائن

فاٹا پیر میڈیکس کا مطالبات کے حل کیلئے 31 دسمبر کی ڈیڈ لائن

ہنگو ( نمائند خصوصی )فاٹا پیرا میڈ یکل ایسو سی ایشن کے مطا لبا ت کے حق میں جاری احتجاجی شیڈول میں حصہ لینے کا اعلان ۔منعقدہ اجلاس میں پیر امیڈیکس کے قبائلی علا قہ جات کے عہدیداران نے درپیش مسائل اور تحفظا ت سے آگاہ کیا ۔حکو مت کو 31 دسمبر 2017 کی ڈیڈ لائن ۔پیر امیڈ یکس کے جائز حقوق پر کو ئی سمجھو تہ قبو ل نہیں کر یں گے ۔استحصال بند نہیں کیا گیا تو آئند ہ کا لا ئحہ عمل سڑکوں پر بیٹھ کر طے کر یں گے زاہد اور کزئی اور دیگرکا خطاب ۔تفصیلات کے مطا بق فا ٹا پیر میڈیکل ایسو سی ایشن کے پی کے کا ایک ہنگا می اجلاس زیر صدرات آ ل فاٹ�آ پیر میڈ یکس کے زیرصدارت زاہد اور کزئی منعقد ہُوا جسمیں تمام تر قبا ئلی علاقہ جات اور ایف آر علاقوں کے پیر امیڈ کل رہنما وں نے شرکت کی اجلاس میں متفقہ طورپر تفصیلی غور خوص کے بعد اہم فیصلے عمل میں لا ئے گئے ۔اجلاس سے خطا ب میں فا ٹا پیر امیڈ یکل کے صدر زاہد اور کزئی اور دیگر مقررین نے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ فاٹا پیر امیڈیکل سٹاف اور ملا زمین کے حقوق کا ہر صورت دفاع کیا جا ئے گا انہوں نے کہا کہ 9ماہ سے ایف ار پشاور کے پیرا میڈ یکل عملہ کی تنخواہیں رو کنے کیساتھ ساتھ ایجنسی سر جن نے ڈیڈھ سال ایچ پی اے بھی نہیں دیا جو کہ سراسر زیادتی اور نا انصا فی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پیر امیڈ یکس کے خلاف قانونی محکما نہ انکوائری میں پیرا میڈ یکس کے نما ئند ے کی شمو لیت کے بغیر ہر فیصلہ محکمہ صحت کے پی کے کے واضع احکامات کی روشنی میں غیر قانونی تصور کر کے قطعی قبو ل نہیں کر یں گے ۔انہوں نے کہا کہ فاآ پیرا میڈیکس عملہ کے عارضی تعینا ت ملا زمین حکو متی احکامات کے باوجود مستقل نہیں کئے جا رہے جن کو فوری مستقل کیا جانا چا ہیے ۔انہوں نے کہا کہ پیر امیڈ یکس بھر تیوں کے جاری عمل میں فاٹا ڈائر یکٹریٹ آف ہیلتھ میں میرٹ لیسٹ آویزاں نہ ہو نے سے اُمیداوروں کو شدید دُشو رایاں درپش ہیں جن پر مقامی افراد کی بھر تی کا قانو نی حق ہے انہو ں نے کہا کہ میڈکیل فیکلٹی پر ایک عر صہ سے قابض سیکٹری ڈاکٹر جاوید جا ئز حقوق کے لئے آواز بلند کر نے پر پیر امیڈیکس عملہ کو حراساں کر کے اعلی حکام اور اُن کی سز اور تبا دلے کر دیتا ہے ۔جو کہ نا قابل بر داشت ہے انہوں نے کہا کہ ایم او یو کے معیار پر پورا نہ اُتر نے والے فاٹا کے بعض ہسپتالوں کی نجکاری کا فیصلہ واپس لیکر دو بارہ بحال کیا جا ئے ۔انہوں نے کہا کہ پیر امیڈ یکس کے جاری احتجاجی تحریک میں فاٹا پیر امیڈیکس ایسو سی شا نہ بشا نہ اپنے حقوق کے حصول کے لئے ہر قر با نی دینے کے لئے تیار ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر