صوابی ،قرآن پاک کی تلاوت میں مصروف ایک شخص قتل

صوابی ،قرآن پاک کی تلاوت میں مصروف ایک شخص قتل

صوابی ( بیورورپورٹ )زیدہ سٹی میں مسجد کے اندر نماز اشراق پڑھنے کے بعد قرآن کی تلاوت میں مصروف ایک شخص کو قتل کردیا گیا ،سعید الرحمن نے تھانہ زیدہ میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کا والد حاجی عزیز الرحمن عرف غازی نماز فجر اور اشراق پڑھنے کے بعد مسجد جنازگاہ میں قرآن کی تلاوت میں مصروف تھے کہ اس دوران پستول سے فائرنگ کرکے قتل کردیا ،قتل کی دعویداری مبینہ طور پر تاج ولی پر کی ہے اور وجہ قتل تنازعہ اراضی بیان کی ہے ،زیدہ پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر