جامعہ مدینہ ترناب میں سالانہ روحانی دو روزہ اجتماع آج منعقد ہو گا

جامعہ مدینہ ترناب میں سالانہ روحانی دو روزہ اجتماع آج منعقد ہو گا

چارسدہ (بیورورپورٹ)جامعہ مدینہ ترناب میں سالانہ روحانی دو روزہ اجتماع آج منعقد ہو گا۔ موجودہ دور میں ایمان کی حفاظت طوفان میں چراغ جلانے کے مترادف ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ولایت خان خادم جامعہ مدینہ ترناب نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فتنوں سے بچنے کیلئے اور محبت الہیٰ دل میں پیدا کرنے کیلئے آج سے دوررزہ روحانی اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا جس میں ہزاروں فرزندان اسلام شرکت کرینگے ۔ انہوں نے عوام سے اجتماع میں بھر پور شرکت کی اپیل کی ۔انہوں نے کہاکہ اجتماع پیر حز ب اللہ جان حقانی کی سرپرستی میں منعقدہو گا جس میں شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس ،ممتاز عالم دین مفتی عبد اللہ شاہ اور فرزند مفتی اعظم پاکستان مفتی فرید اورحافظ حسین احمد خطاب کرینگے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر