چیئرمین ڈیڈک کمیٹی کی ترقیاتی سکیموں کو معیار اور مقررہ وقت میں مکمل کرنے کی ہدایت

چیئرمین ڈیڈک کمیٹی کی ترقیاتی سکیموں کو معیار اور مقررہ وقت میں مکمل کرنے کی ...

بٹ خیلہ ( بیورو رپورٹ)چیئر مین ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اینڈ ایڈوائزی کمیٹی ملاکنڈ سید محمد علی شاہ باچہ نے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو ایجوکیشن پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور ایریگیشن کے ضلعی سربراہوں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ علاقے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے جاری مختلف ترقیاتی سکیموں کی اپنے معیارو مقدار کے مطابق بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں تاکہ شہریوں کے مسائل کم اور ریلیف میں اضا فہ ہو سکے ان خیالا ت کا اظہار انھوں نے ڈسٹرکٹ سیکر ٹریٹ بٹ خیلہ کے ڈیڈک آفس میں متعلقہ محکموں کے ضلعی سربراہوں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کیا اجلاس میں تحصیل ناظم درگئی عبدالر شید بھٹو ایکسئین ورکس انجینئر سید حاکم شاہ ایس ڈی او انجینئر علی رحمن خان ایس ڈی او پی ایچ ای انجینئر شاہنواز ایس ڈی او ایر یگیشن آصف خان ڈسٹر کٹ آفیسر پی اینڈ ڈی خالد زمان ڈی ای اوز ایجوکیشن پروفیسر عزیر علی اور بیگم دلشاد وغیرہ نے شرکت کی چیئر مین ڈیڈک نے متعلقہ محکموں کے جاری ترقیاتی منصو بوں کا علیحدہ علیحدہ جائز ہ لیا اور رابطہ سڑکوں واٹر سپلائی سکیموں اور سکولوں وکالجوں کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کی بر وقت تکمیل کی ہدایت دی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر